ETV Bharat / international

Ecuador Prison Clashes ایکواڈور کی جیل میں جھڑپوں میں پانچ قیدیوں کی موت - ایکواڈور کی جیلوں میں تشدد

ایکواڈور کی ایک جیل میں ہوئی جھڑپ میں کم از کم پانچ قیدی ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں 18 قیدی اور پانچ پولیس اہلکار شامل ہیں۔ Clashes in Ecuador Prison

ایکواڈور کی جیل میں جھڑپوں میں پانچ قیدیوں کی موت

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 10:24 AM IST

کوئٹو: ایکواڈور کی ایک جیل میں جھڑپ میں کم از کم پانچ قیدی ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔ ایکواڈور کی جیل انتظامیہ ایجنسی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ بدھ کو ہوئیں جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں میں 18 قیدی اور پانچ پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ایجنسی نے جنوب مغربی بندرگاہی شہر گوایاکل کی جیل میں ہونے والی جھڑپ کو حریف گروہوں کے ارکان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں سے تعبیر کیا ہے۔ Clashes in Ecuador Prison

یہ بھی پڑھیں: ایکواڈور جیل میں جھڑپ، 24 قیدی ہلاک اور 48 زخمی

ایجنسی کے مطابق جیل پر کنٹرول کے لیے منشیات کی اسمگل کرنے والے گروہوں کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران آتشیں اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ پیر کو وسطی شہر لاٹا کنگا میں جھڑپوں کے بعد اس ہفتے جیل میں یہ دوسری جھڑپ تھی۔ اس میں ایک اسمگلر سمیت 16 قیدی ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.