نوادا: امریکی ریاست نوادا میں کیئر فلائٹ ایئر ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے بتایا کہ مغربی نوادا میں اسٹیج کوچ کے قریب جمعہ کی رات تقریباً 9 بج کر 15 منٹ پر کیئر فلائٹ کا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک مریض، مریض کے خاندان کے رکن، پائلٹ، نرس سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ اے بی سی نیوز نے بتایا کہ ابھی تک طیارے کے گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ وجہ کی تحقیقات جاری ہے۔
معلومات کے مطابق طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ شہر کے حکام نے کہا، 'ہم ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔' نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ علاقے میں شدید برف باری ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سی چیزیں متاثر ہوئی ہیں۔ معلومات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی شناخت پیلاٹس PC-12 ہوائی جہاز کے طور پر کی گئی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ریکارڈ کے مطابق یہ طیارہ 2002 میں تیار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ نومبر 2022 میں امریکہ کے سنوہومیش کاؤنٹی میں ہاروے فیلڈ ہوائی اڈے کے نزدیک ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ سنوہومش کاؤنٹی پولیس آفس کے مطابق، یہ حادثہ سیسنا 208 بی طیارے کے رینٹن سے اڑان بھرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ہوا تھا۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Armenia Plane Crash آرمینیا میں طیارہ حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک