ETV Bharat / international

US Midterm Elections پہلی بھارتی نژاد سکھ خاتون کیلیفورنیا اسمبلی کے لیے منتخب

بھارتی تارکین وطن والدین کی بیٹی، جسمیت کور بینس Jasmeet Kaur Bains نے اپنے والد کو ایک کاروبار بناتے ہوئے دیکھا، جس کا آغاز آٹو مکینک کے طور پر ہوا اور بالآخر وہ کامیاب کار ڈیلرشپ کے مالک بن گئے۔ کالج کے بعد، جسمیت نے میڈیسن میں اپنا کیریئر شروع کرنے سے پہلے اپنے والد کے ساتھ کام کیا۔ US Midterm Elections

Jasmeet Kaur Bains
جسمیت کور بینس
author img

By

Published : Nov 11, 2022, 6:49 PM IST

نیویارک: امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں بھارتی نژاد پہلی سکھ خاتون کے طور پر کیلیفورنیا اسمبلی کا انتخاب جیت کر جسمیت کور بینس Jasmeet Kaur Bains نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ کرن کاؤنٹی میں جسمیت کور نے اپنی حریف لیٹیشیا پیریز کو شکست دی۔ کور نے 10,827 ووٹوں کے ساتھ 58.9 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف پیریز کو 7,555 ووٹوں کے ساتھ 41.1 فیصد ووٹ ملے۔US Midterm Elections

جسمیت کور بیکرز فیلڈ ریکوری سروسز، ایک غیر منافع بخش ادارہ جو نشے میں مبتلا بالغوں کا علاج کرتا ہے، میں میڈیکل ڈائریکٹر ہیں، اپنی انتخابی مہم میں، جسمیت کور نے کہا تھا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال، رہائش، پانی کے بنیادی ڈھانچے اور ہوا کے معیار کو ترجیح دیں گی۔ انہوں نے ایک پیغام میں لکھا، میں ابتدائی نتائج کے رجحان سے پرجوش ہوں اور میں کرن کاؤنٹی کے لوگوں کا ان کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: US Midterm Elections امریکہ میں وسط مدتی انتخابات، پانچ بھارتی نژاد امریکی قانون ساز کامیاب

بھارتی تارکین وطن والدین کی بیٹی، جسمیت کور نے اپنے والد کو ایک کاروبار بناتے ہوئے دیکھا، جس کا آغاز آٹو مکینک کے طور پر ہوا اور بالآخر وہ کامیاب کار ڈیلرشپ کے مالک بن گئے۔ کالج کے بعد، جسمیت نے میڈیسن میں اپنا کیریئر شروع کرنے سے پہلے اپنے والد کے ساتھ کام کیا۔

کووڈ کے دوران، جسمیت نے کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کیے تھے۔ انہیں کیلیفورنیا اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی جانب سے 2019 کے ہیرو آف فیملی میڈیسن اور گریٹر بیکرز فیلڈ چیمبر آف کامرس کی جانب سے 2021 کے بیوٹیفل بیکرز فیلڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.