ہینلسکی: یورپی ملک فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مرین نے اپنی رہائش گاہ پر لی گئی متنازع تصویر پر معافی مانگ لی۔ غیر ملکی میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے فن لینڈ کی 36 سالہ خاتون وزیر اعظم کو اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا تھا۔Finland PM Apologises For Controversial Photo
فن لینڈ کے میڈیا میں زیر گردش تصویر میں 2 خواتین کو بوسہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تصویر میں دکھایا گیا تھا کہ خواتین اپنے جسم کو دکھانے کے لیے اپنے کپڑے اوپر اٹھاتی ہیں اور اپنی چھاتیوں کو ایک سائن سے ڈھانپتی ہیں جس پر 'فن لینڈ' لکھا ہوا ہوتا ہے۔
سنا مرین نے تصدیق کی کہ یہ تصویر کیسرانٹا میں واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ پر لی گئی تھی جبکہ وہ 8 سے 10 جولائی تک منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں شریک تھیں۔ سنا مرین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ تصویر مناسب نہیں ہے، میں اس پر معذرت چاہتی ہوں، اس طرح کی تصویر نہیں لی جانی چاہیے تھی۔ سنا مرین نے کہا کہ وہ شام گزارنے اور سکون حاصل کرنے کی غرض سے ہیٹ سیشن کے لیے اپنی رہائش گاہ پر اپنے دوستوں کے ہمراہ تھیں۔
یہ تصویر سب سے پہلے اس میں نظر آنے والی مس فن لینڈ مقابلے میں شریک اور سوشل میڈیا کی بااثر خاتون نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر جاری کی۔ فن لینڈ کے سب سے بڑے اخبار کے ایک اداریے میں اس معاملے پر کہا گیا کہ ایسا لگتا ہے کہ سنا مرین اپنے قابو میں نہیں اور ان کی نجی زندگی کی مزید ایسی متنازع تصاویر اور ویڈیوز عوامی سطح پر ان کا کردار ختم کرسکتی ہیں۔
سنا مرین گزشتہ ہفتے اس وقت دنیا بھر کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں آگئی تھیں جب ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہیں اپنے دوستوں اور مشہور شخصیات کے ایک گروپ کے ساتھ رقص کرتے ہوئے ایک پارٹی میں شریک دکھایا گیا تھا۔
یو این آئی