ETV Bharat / international

Finland Joins NATO فن لینڈ کی نیٹو اتحاد میں باضابطہ شمولیت - نیٹو کی تعداد

فن لینڈ کی شمولیت سے نیٹو کے فوجی اتحادی ممالک کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ نیٹو کے آرٹیکل 5 کی رو سے ایک اتحادی پر حملہ سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔

Finland joins NATO as 31st Ally
فن لینڈ کی نیٹو اتحاد میں باضابطہ شمولیت
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 7:53 PM IST

ہیلسنکی: یوکرین پر روس کے حملے کے بعد فن لینڈ نے منگل کو شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (نیٹو) کے فوجی اتحاد میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے۔ روس کے پڑوسی ملک فن لینڈ نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی جس کی روسی محکمہ خارجہ کی شدید مذمت کی۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی شمولیت سے نیٹو اتحادی ممالک کی تعداد 31 ہوگئی، جبکہ شمال مشرق میں روس سے ملحقہ 1300 کلومیٹر سے زائد علاقہ مغربی فوجی اتحاد کے دائرہ اختیار میں آگیا ہے۔

فن لینڈ کے نیٹو میں باضابطہ شمولیت کے بعد نیٹو ہیڈکوارٹرز کے باہر فن لینڈ کا پرچم لہرانے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سمیت دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ فن لینڈ کے نیٹو میں باضابطہ شمولیت کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں فن لینڈ کے صدر نے اسے اپنے ملک سے تاریخی ملٹری نان الائنمنٹ کے دور کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ملک اپنے سکیورٹی کو ہر ممکنہ حد تک یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے اور فن لینڈ نے بھی یہی کیا ہے۔ نیٹو میں شمولیت سے ہماری بین الاقوامی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری جانب فن لینڈ کی نیٹو اتحاد میں باضابطہ شمولیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے روسی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ نیٹو اتحاد میں شامل ہوکر فن لینڈ نے خود کو بین الاقوامی طور پر ایک منفرد پہچان دینے والی آزادی کا خاتمہ کردیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب فن لینڈ نیٹو کا ایک چھوٹا سے رکن بن گیا ہے جس کے پاس نیٹو کے کسی فیصلے پر اثرانداز ہونے کی معمولی طاقت بھی نہیں ہوگی۔ روسی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ نیٹو میں شامل ہوکر فن لینڈ نے اپنے بین الاقوامی تعلقات کی ساری صلاحیت گنوا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے اعلان کیا کہ فن لینڈ منگل سے ناٹو کے آرٹیکل 5 کے تحت اتحاد کا حصہ بن گیا ہے اور اب وہ اتحاد کے فیصلہ سازی میں حصہ لے سکتا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج فن لینڈ اس اتحاد کا مکمل رکن بن چکا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ آج سے فن لینڈ ناٹو کے تمام ڈھانچے کی فوجی اور سویلین سرگرمیوں میں حصہ لے گا اور ناٹو کے تمام اجلاسوں میں بھی شامل ہوگا اور ووٹ بھی ڈالے گا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آج سے سکیورٹی کی ضمانتوں کے لیے فن لینڈ کا احاطہ نیٹو کے تحت کیا جائے گا۔ نیٹو کے آرٹیکل 5 کی رو سے ایک اتحادی پر حملہ سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.