ETV Bharat / international

Fearing Imran Arrest عمران کی گرفتاری کا اندیشہ پی ٹی آئی نے احتجاج ومظاہرے کا انتباہ دیا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ ان کے رہنما ایک 'ریڈ لائن' ہوں گے۔ اور اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پی ٹی آئی نے احتجاج ومظاہرے کا انتباہ دیا ہے۔ PTI Warned of Protests and Demonstrations

Imran Arrest
Imran Arrest
author img

By

Published : Aug 22, 2022, 10:56 AM IST

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے پارٹی سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان Former Prime Minister Imran Khan کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر ملک گیر احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔ پاکستان کے اخبار ڈان کی خبر کے مطابق، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ ان کے رہنما ایک 'ریڈ لائن' ہوں گے۔ اس دوران تیزی سے ٹرینڈ ہوئے ٹویٹر پوسٹ نے بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی جس میں کہا گیا کہ ’عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ Fearing Imran Arrest PTI Warned of Protests and Demonstrations

یہ بھی پڑھیں:

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے لوگوں سے اپنے اپنے شہروں میں مختلف مقامات پر جمع ہونے کے لیے کہا۔ پارٹی رہنما حماد اظہر نے لاہور کے لبرٹی چوک اور فاروق حبیب نے فیصل آباد میں سمندری روڈ پر اجتماع کی کال دی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد پر قبضہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے پولیس کو سیاسی جنگ کا حصہ نہ بننے کی وارننگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ہم اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے۔ میرا پولیس اہلکاروں کو پیغام ہے کہ وہ اب اس سیاسی جنگ کا حصہ نہ بنیں۔ Imran Khan Residence

قابل ذکر ہے کہ عمران خان کے خلاف سنیچر کو ان کی اسلام آباد کی ریلی میں عدلیہ، پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں اتوار کو دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیے جانے کے ایک دن بعد ان کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ Tight security arrangements outside Imran's residence

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.