ETV Bharat / international

Fatima Payman in Australian Parliament: فاطمہ پیمان آسٹریلیائی پارلیمنٹ میں حجاب پہننے والی پہلی خاتون بنیں

فاطمہ پیمان Fatima Payman پیر کو آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں حجاب پہننے والی پہلی مسلمان خاتون بن گئیں۔ فاطمہ پیمان نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ وہ نوجوان لڑکیاں جو حجاب پہننے کا فیصلہ کرتی ہیں، وہ حقیقت میں فخر کے ساتھ ایسا کریں، یہ جانتے ہوئے کہ انہیں حجاب پہننے کا پورا حق ہے۔ 1st hijab-wearing Muslim woman in Australian parliament

Fatima Payman becomes 1st hijab-wearing Muslim woman in Australian Parliament
فاطمہ پیمان آسٹریلیائی پارلیمنٹ میں حجاب پہننے والی پہلی خاتون بنیں
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 9:24 PM IST

آسٹریلیا نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی جب فاطمہ پیمان Fatima Payman نے مغربی آسٹریلیا کی چھٹی اور آخری سینیٹ کی نشست جیت کر پہلی افغان نژاد آسٹریلوی ہونے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ Australian Parliament میں پہلی حجاب پہننے والی مسلم خاتون بھی بن گئی ہیں۔ 27 سالہ فاطمہ پیمان سینیٹ کی تاریخ کی تیسری کم عمر سینیٹر ہیں۔ سینیٹ میں ان کے انتخاب کی تصدیق کے بعد لیبر پارٹی کے پاس 26 نشستیں ہوں گی۔ پیمان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنی جیت کے اعلان کے بعد اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ ہم جیت گئے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ میں مغربی آسٹریلیا کے لیے باضابطہ طور پر سینیٹر منتخب ہو گئی ہوں، آپ کی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ! ہم نے یہ کیا!"

انہوں نے مزید کہا ’’افغان یا مسلمان ہونے سے پہلے میں ایک آسٹریلیائی لیبر سینیٹر ہوں، سبھی آسٹریلیائی باشندوں کی نمائندگی کرتی ہوں، چاہے ان کا عقیدہ، پس منظر، ثقافتی شناخت، عمر یا قابلیت کچھ بھی ہو۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ان کے حجاب پہننے کے خیال سے الیکشن کو معمول کے مطابق بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا ’’یہ صرف اس لیے نہیں کہ میڈیا میں اسلام فوبیا پھیل رہا ہے بلکہ میں چاہتی ہوں کہ وہ نوجوان لڑکیاں جو حجاب پہننے کا فیصلہ کرتی ہیں، وہ حقیقت میں فخر کے ساتھ ایسا کریں، یہ جانتے ہوئے کہ انہیں حجاب پہننے کا پورا حق ہے‘‘۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

وزیر اعظم انتھونی البانی اور ان کی پارٹی کے رہنماؤں نے پیمان کو ان کی جیت پر مبارکباد دی۔وزیر اعظم کے معاون وزیر پیٹرک گورمن نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کی ریاست فاطمہ کو کینبرا میں ان کی نمائندگی کے لیے بھیج رہی ہے۔گورمن نے ٹویٹر پر لکھا، "سینیٹر منتخب پیمان ایک آسٹریلوی مسلمان ہے جس کی ثقافتیں افغانستان سے جڑی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پیمان آٹھ سال کی عمر میں افغانستان سے ایک پناہ گزین کے طور پر اپنے والدین اور تین بہن بھائیوں کے ساتھ آسٹریلیا پہنچی اور پرتھ کے شمالی مضافات میں اپنے خاندان کے ساتھ پلی بڑھیں۔پیمان نے کہا کہ اس کے والد، جنہوں نے ایک پناہ گزین کے طور پر آسٹریلیا پہنچنے کے بعد ایک سکیورٹی گارڈ اور ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کیا، نے ان کے اندر محنت اور استقامت کی اہمیت پیدا کی، اور وہ اسی راہ پر چل کر محنت اور لگن کے ساتھ عوام کی نمائندگی کریں گی۔ واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں، آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم البانی نے اپنی کابینہ میں دو مسلم ارکان عینی علی اور ایڈ ہوسک کو شامل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Two Muslims Ministers in Australia: آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم وزراء کی حلف براداری

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.