ETV Bharat / international

Explosion at Cyprus Referees Association قبرص ریفری ایسوسی ایشن کے احاطے میں دھماکہ

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 7:31 AM IST

قبرص میں چیمپئن شپ سیزن کے اختتام پر فٹ بال ریفریوں کی سالانہ میٹنگ کے چند گھنٹے بعد سائپرس ریفری ایسوسی ایشن کی عمارت کے باہر بم دھماکہ ہوا۔ حالانکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Blast at premises of Cyprus Referee Association

قبرص ریفری ایسوسی ایشن کے احاطے میں دھماکہ

نیکوسیا: قبرص میں سائپرس ریفری ایسوسی ایشن کی عمارت کے باہر جمعرات کی صبح ایک بم دھماکہ ہوا۔ یہ واقعہ چیمپئن شپ سیزن کے اختتام پر فٹ بال ریفریوں کی سالانہ میٹنگ کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ تفتیش کاروں کو جائے وقوع سے ایک دیسی ساختہ بم ملا ہے۔ دھماکے سے عمارت کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا۔ قبرص اسپورٹس آرگنائزیشن (کے او اے) نے ایک بیان جاری کرکے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ یہ حملہ اسپورٹس ایتھکس کمیٹی کے اعلان کے بعد ہوا جس میں کہا گیا کہ اس نے میچ فکسنگ کی متعدد رپورٹس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق نکوسیا کے ایک کم آبادی والے مضافاتی علاقے میں واقع یہ عمارت اور ساتھ ہی انفرادی ریفری بھی حالیہ برسوں میں بم حملوں کا نشانہ رہے ہیں۔

جنوری 2020 میں ریفری ایسوسی ایشن کے رکن کی گاڑی پر بم حملے ہوا تھا جس کے بعد سائپرس فٹ بال ایسوسی ایشن (سی ایف اے) نے ایک ہفتے کے لیے فٹ بال فکسچر کو معطل کر دیا تھا۔ دھماکے کی وجہ سے عمارت کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے میانمار کے سب سے بڑے شہر یانگون میں بم دھماکے میں چھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ میانمار کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کی انفارمیشن ٹیم نے یہ اطلاع دی۔ ٹیم نے بتایا کہ دھماکہ کیوکتدا ٹاؤن شپ میں داخلی محصولات کے محکمے کے ٹیکس آفس کی تیسری منزل پر مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12 بجے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Myanmar Bomb Blast یانگون میں بم دھماکے میں چھ افراد زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.