گردیز: مشرقی افغانستان میں صوبہ پکتیہ کے ضلع ززئی آریاب میں ہفتہ کے روز سکورٹی فورسز کی ایک گشتی ٹیم بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آنے سے دو سکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع اتوار کے روز صوبائی محکمہ پولیس کے ایک بیان میں دی گئی۔ بیان کے مطابق، ہفتہ کی شام کو ضلع ززئی اریاب کے علاقے زغانی میں ایک گشتی ٹیم کے نزدیک گزشتہ جنگ کا بچا ہوا دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، جس سے سرحدی فورس کے دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ Explosion in Afghanistan
صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مولوی نجیب اللہ حنیف نے بتایا کہ ایک الگ واقعے میں، صوبہ مشرقی کنار کے ضلع مانوگئی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے گاڑی میں سفر کرنے والے تین شہری زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Kabul Blast: کابل میں دفاعی تنصیبات کے قریب دھماکہ، دو زخمی
یو این آئی