ETV Bharat / international

Bajwa Verbally Abused in France فرانس میں پاک فوج کے سابق آرمی چیف باجوہ کے ساتھ بدکلامی کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 6:41 PM IST

پاکستان کے سابق فوجی سربراہ نے بدکلامی کرنے والے شخص کو پولیس کے حوالے کرنے کی تنبیہ بھی کی لیکن وہ شخص پشتو زبان میں پاکستانی فوج پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور افغانستان کو تباہ کرنے میں طالبان کی مدد کرنے کا الزام لگاتا رہا۔

Etv Bharat
فرانس میں پاک فوج کے سابق آرمی چیف باجوہ اپنی اہلی کے ساتھ

حیدر آباد: پاکستان کے سابق آرمی چیف (ر) جنرل قمر جاوید باجوہ کی فرانس میں اپنی اہلیہ کے ساتھ چھٹیوں کے دورے کے دوران مبینہ طور پر بدکلامی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو باجوہ اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب وہ ایک عمارت کی سیڑھیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

Former Army Chief Qamar Bajwa's misconduct incident in France pic.twitter.com/vESA3wFdF8

— SAYS.PK (@SAYSdotPK) June 5, 2023

باجوہ کی اہلیہ اپنا فون چیک کرتی دکھائی دے رہی ہیں جب کہ باجوہ دھوپ کے چشمے لگائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو شوٹ کرنے والے شخص کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی لیکن رپورٹس کے مطابق وہ افغان شہری تھا۔ ویڈیو میں باجوہ اس شخص کو تنبیہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ آرمی چیف نہیں ہیں اور اس شخص کو ویڈیو شوٹ کرنے سے منع بھی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے سابق سربراہ نے اس شخص کو پولیس کے حوالے کرنے کی تنبیہ بھی کی، لیکن اس شخص نے باجوہ کی کسی بھی تنبیہ کی پرواہ نہیں کی اور وہ ویڈیو بنانے کے ساتھ ساتھ گالی بھی دیتا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں مبینہ افغان شہری کے تبصرے کا ترجمہ کیا گیا ہے جس میں وہ شخص پاکستانی فوج پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بدتمیزی اور افغانستان کو تباہ کرنے میں طالبان کی مدد کرنے کا الزام لگا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے کیریئر انفنٹری آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو 26 نومبر 2016 کو اس وقت کے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے تین سال کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) کے طور پر مقرر کیا تھا۔

جب کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے 2019 میں باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی اور 2023 میں وہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔اس سے قبل عمران خان اور باجوہ کے درمیان تعلقات 2021 میں ایک اہم فوجی تقرری پر کشیدہ ہو گئے تھے۔ جس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت بھی گر گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.