ETV Bharat / international

Sudan Fighting سوڈان سے سفارت کاروں اور غیر ملکی شہریوں کا انخلا جاری - سوڈان میں فوجی تشدد

سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان دارالحکومت خرطوم اور اس کے آس پاس کے قصبوں میں نویں روز بھی جھڑپیں جاری ہیں جس کے سبب کئی ممالک اب دارالحکومت خرطوم سے اپنے سفارت کاروں اور شہریوں کو نکالنا شروع کر دیے ہیں۔

Etv Bharat
سوڈان سے سفارت کاروں اور غیر ملکی شہریوں کا انخلا جاری
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 1:57 PM IST

خرطوم: سوڈان میں شدید لڑائی جاری رہنے کے باعث کئی ممالک نے سوڈانی دارالحکومت خرطوم سے اپنے سفارت کاروں اور شہریوں کو نکال لیا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے اتوار کو اعلان کیا کہ انہوں نے اپنے سفارت کاروں کو ملک سے باہر بھیج دیا ہے جب کہ فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین نے کہا کہ وہ بھی سوڈان سے اپنے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ وہیں بھارتی فضائیہ کے دو طیارے اس وقت جدہ میں تعینات ہیں جبکہ آئی این ایس سومیدھا بھی جنگ زدہ سوڈان سے بھارتیوں کو نکالنے کے لیے پورٹ سوڈان پر پہنچ گیا ہے۔

بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سوڈان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم سوڈان میں پھنسے ہوئے بھارتیوں کی محفوظ نقل و حرکت کے لیے مختلف شراکت دار ممالک کے ساتھ رابطت بھی کر رہے ہیں اور انہیں نکالنا چاہتے ہیں۔ امریکی حکام نے بتایا کہ انہوں نے اتوار کی صبح تین چنوک ہیلی کاپٹروں میں اپنے ملک سے تقریباً 100 افراد کو نکالا۔ برطانیہ کی حکومت بھی برطانوی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو ملک سے باہر نکالنے میں کامیاب رہی۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے خبر دی ہے کہ سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ سوڈان میں رہ جانے والے برطانوی شہریوں کو نکالنے کے آپشنز محدود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مصر نے سوڈان سے 436 مصری شہریوں کو نکال لیا ہے اور عراق نے اعلان کیا ہے کہ وہ خرطوم سے 14 عراقی شہریوں کو پورٹ سوڈان کے علاقے میں محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ غیر ملکی سفارت کاروں اور اہلکاروں سمیت 150 سے زائد افراد کو سوڈان سے جدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی بحری افواج کی جانب سے فوج کی دیگر شاخوں کے تعاون سے کیے گئے آپریشن میں 91 سعودی شہریوں اور بھارت سمیت 12 دیگر ممالک کے تقریباً 66 شہریوں کو سوڈان سے نکالا گیا۔ واضح رہے کہ سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) کے درمیان دارالحکومت خرطوم اور اس کے آس پاس کے قصبوں میں نویں روز بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ اس لڑائی میں عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک 413 افراد ہلاک اور 3551 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.