ETV Bharat / international

Israeli Military Operation in Jenin جنین شہر میں اسرائیلی فوجی آپریشن پر یورپی یونین کی تشویش - جنین شہر

حالیہ دنوں میں مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کے اب تک کے سب سے بڑے فوجی آپریشن کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر یورپی یونین نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جنین شہر اور جنین پناہ گزین کیمپ میں دو روز تک فضائی اور زمینی حملوں میں 12 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 5, 2023, 9:34 PM IST

بروسیلز: یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل کے آفس سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی آپریشن، جس میں حالیہ برسوں میں جنین میں عسکریت پسندوں کے خلاف سب سے بڑے پیمانے پر فضائی حملے شامل تھے، کم از کم 12 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کل تل ابیب میں ایک سنگین دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے اور یورپی یونین تمام بلاجواز دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ موجودہ معاہدوں کے مطابق ایریا اے میں پورے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر سیکیورٹی کنٹرول دوبارہ قائم کرے۔ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پائیدار سلامتی صرف سیاسی حل سے حاصل کی جا سکتی ہے جس سے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو امن، وقار اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع ملے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ یورپی یونین امن کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 3 جولائی کی رات جنین شہر اور جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جنین شہر اور جنین پناہ گزین کیمپ میں دو روز تک فضائی اور زمینی حملوں میں 12 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے یہودی آباد کاری کو غیر قانونی اور امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا ہے۔ جنین میں اسرائیلی افواج کی جانب سے برسوں میں سب سے بڑے آپریشن پر رد عمل میں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے منگل کو اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کی حفاظت کرے۔ انھوں نے کہا غزہ اور مغربی کنارے میں تشدد کو روکنا چاہیے، فوجی آپریشن میں شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دی جانی چاہیے، اور ہم آئی ڈی ایف پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی کارروائی میں تحمل کا مظاہرہ کرے اور فریقین مغربی کنارے اور غزہ میں مزید کشیدگی سے بچیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.