برسلز: یورپی یونین میں رکنیت کے لئے یوکرین کی اپیل کی فرانس، جرمنی، اٹلی اور رومانیہ نے حمایت کی ہے اور فوری طور پر امیدوار کا درجہ دینے کی بات کہی ۔ بی بی سی نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ۔جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ یوکرین یورپی کنبے کا حصہ ہے، حالانکہ یوکرین کو الحاق کے مکمل معیار پر کھرا اترنا ہو گا۔European leaders back Ukraine
دریں اثنا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے زور دے کر کہا کیا کہ 27 رکنی یورپی یونین روس پر فتح تک یوکرین کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی طرف سے وہاں چلائے جارہے خصوصی فوجی آپریشن کو پورے یورپ کے خلاف حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر جوابی کارروائی کا سب سے موثر ہتھیار یورپی ممالک کا اتحاد ہے۔ Ukraine 'immediate' candidate status
واضح رہے کہ جرمنی کے چانسلر اولاف شولز، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈریگی اور رومانیہ کے صدر نے فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد کیف کے اپنے پہلے دورے میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ ان رہنماؤں نے خصوصی ٹرین کے ذریعہ کیف کا سفر کیا۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کو جنگ زدہ یوکرین کا دورہ کیا، میکرون نے کہا کہ کیف کے ایک مضافاتی علاقے میں روسی افواج کی طرف سے نسل کشی کے بعد جنگی جرائم کے آثار ہیں۔ میکرون یوکرین کی حمایت کے اظہار کے لیے دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ دورے کے دوران ایرپن شہر میں خطاب کیا۔ انہوں نے اس دوران شہر کو تباہ کرنے والے حملوں کی بربریت کی مذمت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے ارپین اور کیف کے علاقے کے دیگر شہروں کے رہائشیوں کی ہمت کی تعریف کی جنہوں نے روسی فوج کو دارالحکومت پر حملہ کرنے سے روکا۔EU Leaders visit Ukraine
یہ بھی پڑھیں: EU Leaders visit Ukraine: یورپی یونین کے رہنماؤں کی کیف میں زیلینسکی سے ملاقات