ETV Bharat / international

EU Flag in Ukraine Parliament: یوکرین کی پارلیمنٹ میں یورپی یونین کا پرچم لہرایا گیا - President of EU Commission addresses in Ukraine Parliament

یورپی یونین کا جھنڈا یوکرین کی پارلیمنٹ کے پلینری ہال میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کے خطاب کے بعد لہرایا گیا۔ یورپی کمیشن کی صدر نے کہا کہ یوکرین اب ایک بہت واضح یورپی نقطہ نظر رکھتا ہے۔ یہ یورپی یونین کے لیے امیدوار ملک ہے۔ EU Flag in Ukraine Parliament

EU flag hoisted in Ukraine's parliament
یوکرین کی پارلیمنٹ میں یورپی یونین کا پرچم لہرایا گیا
author img

By

Published : Jul 1, 2022, 8:04 PM IST

کیف: یوکرینی پارلیمنٹ میں جمعہ کے روز یورپی یونین کا جھنڈا لہرایا گیا۔ یہ اطلاع پارلیمنٹ کے اسپیکر رسلان اسٹیفنچوک نے دی۔ رسلان اسٹیفنچوک نے اپنے بیان کے ساتھ یورپی یونین کا جھنڈا شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یورپی یونین کا جھنڈا اب یوکرین کی پارلیمنٹ میں ہے"۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا خواب تھا جو پورا ہوا۔ واضح رہے کہ برسلز میں 23 جون کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں، یورپی یونین کے لیڈروں نے بحث کے بعد یوکرین اور مالدووا کو نامزد کرنے کے لیے اکثریت سے ووٹ دیا۔EU Flag in Ukraine Parliament

یورپی یونین کا جھنڈا یوکرین کی پارلیمنٹ کے پلینری ہال میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لین کے خطاب کے بعد لہرایا گیا۔ اپنی تقریر کے دوران وان ڈیر لیین نے یوکرین کو یورپی یونین کی امیدوار ریاست بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، 'آپ نے یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کی توثیق اور احترام حاصل کر لیا ہے۔ 'یوکرین اب ایک بہت واضح یورپی نقطہ نظر رکھتا ہے، یہ یورپی یونین کے لیے امیدوار ملک ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Ukraine Demands EU Membership: یوکرین نے یورپی یونین کی فوری رکنیت کا مطالبہ کیا

دریں اثناء، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹویٹ کیا کہ "یورپی یونین کے لیڈروں کے یوکرین کو رکن امیدوار کا درجہ دینے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ یوکرین اور یورپی یونین کے لیے یہ ایک شاندار اور تاریخی لمحہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.