ETV Bharat / international

EU On Iran Death Sentences ایران پھانسی کی سزاوں پر عمل درآمد کو روکے، یورپی یونین - ایران میں حجاب کو لیکر احتجاج

یورپی یونین نے ایران میں ہوئے احتجاجی مظاہروں سے متعلق ہونے والی پھانسی کی سزاوں پر عمل درآمد کو روکنے کی اپیل کی ہے۔ ایران میں پرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتار سیکڑوں افراد میں سے 17 افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ چار افراد کی سزا پر عمل درآمد بھی کیا جاچکا ہے۔ Iran Hiajb Row

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 6:16 PM IST

Updated : Jan 10, 2023, 7:21 PM IST

بروسیلز: یورپی یونین نے ایران کے سفیر برائے یورپی یونین حسین دہغنی کو ان کے ملک میں حالیہ ایام میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے متعلق ہونے والی پھانسی کی سزاوں پر عمل درآمد کو روکنے کی اپیل پر مبنی ایک مراسلہ دیا ہے۔ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک ایران کے اقدامات کے خلاف متحد ہیں۔ EU Appeal to Iran to Stop Execution

ترکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ تعلقات سروس کے سیکرٹری جنرل اسٹیفانو سونینو نے ایرانی سفیر کو طلب کرتے ہوئے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کے نمائندہ اعلی جوزف بوریل کے نام پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 جنوری کو محمد مہدی کریمی اور سعید محمد حسینی کو ملک میں احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے سزائے موت دیے جانے نے یورپی یونین کو حیرت زدہ کر کے رکھ دیا ہے۔ بوریل کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق، سونینو نے ایرانی سفیر دہغنی سے ملاقات کے دوران یورپی یونین کی طرف سے مظاہرین کو سزائے موت دیے جانے کا سد باب کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ یہ یاد دلاتے ہوئے کہ یورپی یونین کسی بھی شکل میں سزائے موت کے خلاف اٹل ہے، سونینو نے کہا کہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک ایران کے اقدامات کے خلاف متحد ہیں۔

یاد رہے کہ 22 سالہ مہسا امینی ایران کے دارالحکومت تہران میں 13 ستمبر کو ارشاد گشتی اہلکاروں کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد16 ستمبر کو انتقال کر گئی تھیں۔ امینی کی موت کے بعد، 17 ستمبر کو اس کے آبائی شہر ساکز میں شروع ہونے والے مظاہرے پورے ملک میں پھیلتے ہوئے حکومت مخالف مظاہروں کی ماہیت اختیار کر گئے تھے۔مظاہروں میں سینکڑوں مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دس ہزار سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔ مظاہروں کے بعد درجنوں افراد کو سزائے موت سنائی گئی۔ محسن شکری، جنہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی، کو 8 دسمبر کو، مجید رضا کو 12 دسمبر کو اور محمد مہدی کریمی اور سید محمد حسینی کو 7 جنوری کو پھانسی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Iran Death Sentences ایران نے سخت عالمی ردعمل کے درمیان مزید تین مظاہرین کو موت کی سزا سنا دی
یو این آئی

Last Updated : Jan 10, 2023, 7:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.