ETV Bharat / international

European Union یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کا آٹھواں پیکج منظور کیا - یورپی یونین نے روس پابندیوں کا آٹھواں پیکج اپنایا

یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے پابندیوں کا ایک نیا پیکج اپنایا ہے۔ sanctions against Russia

یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کا آٹھواں پیکج اپنایا

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 11:16 AM IST

برسلز: یورپی یونین (ای یو) نے روس کے خلاف پابندیوں کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے پابندیوں کا ایک نیا پیکج اپنایا ہے۔ یہ بات یورپی یونین کی کونسل نے ایک بیان میں کہی۔ بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کی پابندیوں کا آٹھواں مرحلہ یوکرین کے ڈونسٹک، لوہانسک، زپوریزیا اور کھیرسن علاقوں پر غیر قانونی قبضے کے ردعمل میں آیا ہے۔ European Union on sanctions against Russia

نئے اقدامات میں روسی تیل پر موجودہ پابندیوں میں جی7 (گروپ آف سیون) کی قیمت کی حد شامل ہے۔ خدمات، برآمدات اور درآمدات پر پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس میں افراد اور اداروں کو پابندی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ EU agrees Russian oil price

یہ بھی پڑھیں: Putin Nuclear Threats پوتن کی جوہری دھمکی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، یورپی یونین

پیکج میں دفاعی شعبے کے نمائندے اور یوکرین کے بحران کے بارے میں پروپیگنڈہ پھیلانے والے معروف افراد اور تنظیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے ’’غیر قانونی ریفرنڈم‘‘ کی تنظیم میں کردار ادا کیا۔ یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس پیکیج سے روس کی معیشت اور بھی زیادہ متاثر ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.