ETV Bharat / international

Erdogan Zelenskiy Talk اردوغان زیلنسکی کا یوکرین بحران اور غزہ کشیدگی پر تبادلہ خیال - اسرائیل حماس جنگ

ترک صدر کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کو پرامن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے اور ترکیہ اس سمت میں کوششیں جاری رکھے گا۔ اس تعلق سے صدر اردوغان متعدد ممالک کے اعلیٰ رہنماوں سے گفتگو بھی کر رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 22, 2023, 10:01 PM IST

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ یوکرین بحران اور غزہ پٹی میں اسرائیل-فلسطینی تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ اطلاع ترک صدر کے دفتر نے ہفتے کے روز دی۔ دفتر نے کہا کہ بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے روس یوکرین جنگ کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ اور خطے میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

اردوغان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کو پرامن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے اور ترکیہ اس سمت میں کوششیں جاری رکھے گا۔ دفتر نے بعد میں کہا کہ اردوغان نے یوگانڈا کے صدر یوویری میوسیوینی سے فون پر بات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دنیا کے سبھی ممالک کو غزہ میں جلد جنگ بندی کی اپیل کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ اردوغان نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے بھی فون پر بات کی۔ صدر کے دفتر نے کہا مغربی ممالک کے رویے سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر مغربی ممالک نے اسرائیل کو روکنے کے لیے کوششیں نہ کیں تو اس کے ناقابل تلافی نتائج ہوں گے۔ اردوغان نے کہا کہ فوری کارروائی کی جائے تاکہ انسانی المیے کو ختم کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 4,651 ہو گئی ہے جس میں 1700 سے زائد بچے شامل ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.