ETV Bharat / international

ہم نہ تو ترکیہ کے حقوق غصب ہونے دیں گے اور نہ ہی شمالی قبرص کے، ایردوان

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 8:03 PM IST

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نہ تو ترکیہ کے حقوق غصب کرنے کی اجازت دیں گے اور نہ ہی قبرصی ترکیہ جمہوریہ کے۔

Etv Bharat
رکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان

انقرہ: ترکیہ کے صدر ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں اپنے دورہ قبرصی ترک جمہوریہ اور دورہ آذربائیجان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ قبرص کے ساتھ ترکیہ کے بھرپور تعاون کے واضح اظہار کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ قبرصی ترک جمہوریہ کے عوام ترک ملّت کا ناگزیر حصہ ہیں۔ ہم ان کی جدوجہد کے ساتھ شانہ بشانہ شریک رہیں گے۔ ہم ترکیہ اور قبرصی ترکیہ جمہوریہ کے درمیان ربط و ضبط کی تقویت کے لئے آئینی، اقتصادی سیاسی غرض ہر طرح کے اقدامات کریں گے۔ ہم نہ تو اپنے ملک کے حقوق غصب ہونے دیں گے اور نہ ہی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے۔

صدر ایردوان نے دورہ آذربائیجان کے دوران دارالحکومت باکو میں صدر الہام علی ییف کے ساتھ مذاکرات میں باہمی تعلقات سے متعلق کئے گئے متعدد فیصلوں کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ملاقات میں ہم نے آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مرحلے کےساتھ تعاون پر زور دیا۔ مذاکرات میں ہم نے علاقے میں قیام امن کے بارے میں اپنی توقعات کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ تقریباً 30 سالہ قبضے کے بعد آزاد ہونے والے قاراباع میں لہراتے آذری پرچم کو ہم اپنے بھائی چارے کی علامت سمجھتے ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ ہمارا اقتصادی و سیاسی تعاون ایک اداراتی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ہم اس اتحاد و تعاون کو ایک ماڈل بنانے کے لئے مزید محنت کریں گے اور نئے منصوبوں کا اجراء کریں گے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.