ETV Bharat / international

Pakistani Man Abdul Qadir Miri پاکستانی بزرگ شخص کے حلیے کو صحابہ کرام کے مشابہہ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

پاکستان کے بزرگ شخص عبدالقادر مِری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مسجد نبوی کے احاطے میں سفید پگڑی کے ساتھ ساتھ سر پر سفید چارد رکھے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور ایک ہاتھ میں تسبیح تو دوسرے میں لاٹھی تھامے ننگے پاؤں چلتے ہوئے پریشان انداز میں بار بار پیچھے مڑ کر دیکھتے رہتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 6:29 PM IST

بلوچستان: گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر مسجد نبوی کے احاطے میں بنائی گئی ایک بزرگ شخص کی ویڈیو کافی زیادہ وائرل ہو رہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں جس بزرگ کو دکھایا گیا ہے ان کا تعلق پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے ہے اور ان کا نام عبدالقادر مری بتایا جارہا ہے۔ دراصل عبدالقادر رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کے لیے مدینہ گئے ہوئے تھے اور مسجد نبوی کے احاطے میں ان کے چلنے کی ویڈیو کسی نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی تو اسے بہت زیادہ پزیرائی ملی اور بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حلیے کو بزرگان دین اور صحابہ اکرام کے حلیے سے مشابہہ قرار دیا۔

  • پیچھلے دو چار دن سے عمرہ کے دوران مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں یہ سفید پوش بزرگ کی ویڈیو پورے عرب میڈیا پر وائرل ہے ، ٹرینڈنگ کر رہی ہے ،، #arabmedia #EidUlFitr pic.twitter.com/rAY00XRxYx

    — Bilal Hanjra 87 (@bilalhanjra87) April 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بزرگ شخص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بعض لوگوں نے انہیں عربی جبکہ بعض لوگوں نے انہیں افغانی نژاد شخص کہنے لگے لیکن درحقیقت وہ بزرگ شخص پاکستانی تھے۔ وائرل ویڈیو میں بزرگ شخص سفید پگڑی کے ساتھ ساتھ سر پر سفید چارد رکھے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں اور ایک ہاتھ میں تسبیح تو دوسرے میں لاٹھی تھامے ننگے پاؤں چلتے ہوئے پریشان انداز میں بار بار پیچھے مڑ کر دیکھتے رہتے ہیں۔

پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق بزرگ شخص کا تعلق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع حب کے ایک چھوٹے سے گاؤں مِری سے ہے۔ اور ان کی عمر 82 برس بتائی جارہی ہے جن کی مادری زبان بلوچی ہے اور ان کے پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ بزرگ شخص نے عرب نیوز کو بتایا کہ مجھے جو شہرت ملی ہے اس میں میرا کوئی کمال یا ہنر نہیں ہے بلکہ یہ سب اللہ کے گھر اور اس کے پیغمبر کے روضے پر حاضری کے طفیل ہی ممکن ہوا ہے۔

عبدالقادر مری نے یہ بھی بتایا کہ وہ انتہائی غریب ہیں، ان کے پاس اپنا مکان تک نہیں ہے، یہاں تک کہ انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 15 سال تک پیسے جمع کرنے پڑے تھے، جس کے لیے انھیں مویشی خریدے، انہیں پالنے اور پھر انہیں فروخت کرنے پڑے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ حج کا فریضہ بھی ادا کریں، تاہم غربت کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اب انھیں اشرافیہ طبقے کی جانب سے حج کرانے کا آفر بھی ملنے لگا ہے، جس میں ایک نام کرکٹر شاہد آفریدی کے بھائی جاوید آفریدی کا نام قابل ذکر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.