ETV Bharat / international

Eight Pakistanis dead in Mecca سعودی عرب کے شہر مکہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی، آٹھ پاکستانی ہلاک ہوگئے - آٹھ پاکستانی ہلاک ہوگئے

مکہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں آٹھ پاکستانی زائرین کی موت ہوگئی، جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں اس ہلاکت پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 20, 2023, 10:43 PM IST

اسلام آباد: سعودی عرب کے شہر مکہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے آٹھ پاکستانی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ دفتر خارجہ (ایف او) نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ دفتر خارجہ نے آج جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاکہ"ہمارے پاس اطلاع ہے کہ مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے ایک بدقسمت واقعہ میں پاکستان کے آٹھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔' بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے جدہ میں مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔سرکاری ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی زائرین کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو بھی بہترین طبی امداد فراہم کرے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی الگ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ستمبر 2019 میں سعودی عرب کے جدہ میں ایک نئے ہائی اسپیڈ ٹرین اسٹیشن میں آگ لگنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔دسمبر 2015 میں ملک کے جنوبی حصے میں ایک ہسپتال میں آتشزدگی سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور 107 زخمی ہو گئے تھے۔ اسی سال اگست میں تیل کمپنی سعودی آرامکو کے ملازمین کے رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 219 زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Fire in New Zealand ویلنگٹن میں ہاسٹل کی عمارت میں آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.