ETV Bharat / international

Explosion in Southern Brazil جنوبی برازیل میں اناج ڈپو میں دھماکہ، آٹھ افراد کی موت

برازیل کے جنوبی صوبہ پارانا میں دھامکہ ہوا جس میں کم از کم آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ دھماکہ پارانا کے ایک اناج ڈپو میں ہوا۔ وہیں اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ grain depot explosion in southern Brazil

جنوبی برازیل میں اناج ڈپو میں دھماکہ، آٹھ افراد کی موت

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 1:15 PM IST

ساؤ پالو: برازیل کے جنوبی صوبہ پارانا میں ایک زرعی صنعتی کوآپریٹو کمیٹی کے اناج ڈپو میں ہوئے دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق محکمہ نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ہونے والے دھماکے کے بعد منہدم ڈھانچے کے ملبے سے تلاش کے دوران امدادی کارکنوں نے چھ افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ اس سے قبل بدھ کی سہ پہر، پالوٹینا قصبے کے ڈپو میں دھماکوں کے بعد دو لاشیں ملی تھیں۔ پرانا فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس حادثے میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے وقت پرانا میں اس دوسرے سب سے بڑے کوآپریٹو کمیٹی کے ملازمین رکھ رکھاؤ کا کام کر رہے تھے۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

عینی شاہدین نے برازیل کے گلوبو نیوز چینل کو بتایا کہ دھماکے کی آواز میلوں تک سنی گئی اور اس کے اثرات سے قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بچ جانے والوں کی تلاش اور لاشیں نکالنے کے لیے لگ بھگ 35 فائر فائٹرز اور کھوجی کتوں کو بھیجا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جنوری 2023 میں برازیل کی ایمیزونس ریاست کے دارالحکومت منوس شہر کے ایک شوٹنگ کلب میں دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ دھماکہ منوس کے مغربی حصے میں واقع کلب میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Explosion in Brazil برازیل میں شوٹنگ کلب میں دھماکے سے چار افراد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.