ETV Bharat / international

Cairo Peace Summit اسرائیل پر لگام لگا پائے گا قاہرہ امن اجلاس؟ - فلسطینی صدر محمود عباس

مصر، غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے ایک بین الاقوامی امن اجلاس کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔ اس اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کے علاوہ دنیا کے بیشتر ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ to stop Israeli bombardments

Egypt will host the Cairo Peace Summit
Egypt will host the Cairo Peace Summit
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 12:24 PM IST

قاہرہ: مصر، غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی سربراہی اجلاس قاہرہ پیس سمٹ کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔ اس سے قبل ایک بیان میں، مصری حکام نے کہا تھا کہ سربراہی اجلاس کا مقصد غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دینا ہے۔ اسرائیل کی لگاتار بمباری سے تقریباً 4,000 فلسطینی ہلاک اور 13,000 سے زیادہ زخمی ہیں۔ عجلت میں بلایا گیا قاہرہ اجلاس، بین الاقوامی اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ کر حماس اور اسرائیل کے جاری تشدد سے غزہ کے شہریوں کو بچانے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک پہنچنے کے طریقے تلاش کرے گا۔ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا کہ یہ اجتماع غزہ کی پٹی میں کشیدگی کو کم کرنے اور انسانی امداد کی ترسیل کے لیے کام کرے گا، حالانکہ امریکہ اور اسرائیل کے نمائندوں کی شرکت کی توقع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ: غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کی سازش؟

فلسطینی صدر محمود عباس، اردن کے شاہ عبداللہ، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کی شرکت متوقع ہے۔ بین الاقوامی شرکاء کی فہرست میں اٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی، اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز، گریک کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس، قبرصی صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈز، جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک، فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا، جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا اور برطانوی وزیر خارجہ، مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے ایلچی ژائی جون، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.