ETV Bharat / international

China Earthquake چین کے جنوب مغربی صوبہ یونان میں زلزلہ، تین افراد زخمی

author img

By

Published : May 3, 2023, 9:44 AM IST

چین کے جنوب مغربی صوبہ یونان میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 درج کی گئی۔ زلزلہ 2 مئی کو رات 11 بج کر 27 منٹ پر آیا۔ Earthquake in southwest China

چین کے جنوب مغربی صوبہ یونان میں زلزلہ، تین افراد زخمی

کنمینگ: چین کے جنوب مغربی صوبہ ینان کے باؤشان شہر میں منگل کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر 5.2 شدت کے زلزلے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے زلزلہ کے بعد لیول-III کے ہنگامی الرٹ کا اشارہ جاری کیا ہے اور امدادی ٹیموں کو آفت زدہ علاقے میں روانہ کیا گيا ہے۔ زلزلہ منگل کی رات 11 بج کر 27 منٹ پر بوشان کے ضلع لونگ یانگ میں آیا۔ مقامی رپورٹ کے مطابق زلزلے میں تین افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ بوشان کے ڈپٹی میئر ژانگ یونی نے بدھ کی صبح منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ زلزلے سے رہائشی مکانات، پانی، بجلی، ٹریفک، مواصلات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو زلزلے کے مرکز کے علاقے میں مختلف درجے کا نقصان پہنچا ہے۔ 2,400 سے زیادہ افراد کو تلاش اور راحت رسانی کی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقے میں بھیجا گیا ہے۔

بوشان کے ڈپٹی میئر ژانگ یونی نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کل 365 خیمے، 734 فولڈنگ بیڈ اور 1,470 روئی کے لحاف بھیجے گئے ہیں۔ چین کے جس علاقے میں زلزلہ آیا ہے وہ ٹیکٹونیک طور پر حساس ہے۔ اس سے قبل بھی اس علاقے میں مختلف شدت کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری 2023 میں چین کے شہر ارال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.9 درج کی گئی تھی۔ یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے یہ اطلاع دی تھی۔ زلزلہ ارال (چین) سے 111 کلومیٹر جنوب مشرق میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake In Tajikistan تاجکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.