ETV Bharat / international

جاپان کے شہر اشیکاوا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوئی، 179 لاپتہ - اشیکاوا میں زلزلہ

Japan Earthquake جاپان میں پیر کے روز آئے شدت کے زلزلہ میں ابھی تک مہلوکین کی تعداد 84 تک پہنچ گئی ہے جب کہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 179 افراد زخمی ہیں اور مزید لوگوں کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Earthquake in Japan's Ishikawa: Death toll rises to 84, 179 missing

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 6:48 AM IST

Updated : Jan 5, 2024, 10:27 AM IST

ٹوکیو: وسطی جاپان کے اشیکاوا صوبہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 84 ہو گئی ہے اور لاپتہ افراد کی تعداد 179 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ راحت اور بچاؤ کے کام کے لئے 72 گھنٹے کی اہم مدت ختم ہوگئی ہے۔

(Photo: AP)  واجیما، اشیکاوا میں زلزلے سے متاثرہ ایک جلی ہوئی عمارت سے سفید دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پیر کو اشیکاوا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ طاقتور مرکزی جھٹکے کے بعد سینکڑوں آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، جس سے صوبے میں کل ملاکر 305 افراد زخمی ہوگئے۔ کیوڈو نیوز کے مطابق، خیال کیا جا رہا ہے کہ بہت سے لوگ اب بھی زلزلے سے بری طرح متاثر ساحلی شہر واجیما میں ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، جہاں اب تک 48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

سوزو، اشیکاوا میں زلزلے آنے کے بعد کاروں کو نقصان پہنچا  (Photo: AP)

یہ بھی پڑھیں:جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد پہلے 72 گھنٹے ریسکیو کے لیے خاص طور پر اہم ہوتے ہیں کیونکہ اس کے بعد زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں۔ امدادی کارکنوں نے تقریباً 4 بجکر 28 منٹ پر واجیما قصبے میں ایک منہدم مکان سے ایک 80 سالہ خاتون کو باہر نکالا۔ مقامی وقت کے مطابق نوٹو جزیرہ نما میں آنے والے شدید زلزلے کے ٹھیک 72 گھنٹے بعد خاتون ہوش میں اور جوابدہ پائی گئی۔

(Photo: AP)  فائر فائٹرز واجیما، اشیکاوا میں زلزلے سے گرنے والی عمارت میں تلاش کر رہے ہیں

(یو این آئی)

Last Updated : Jan 5, 2024, 10:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.