جکارتہ: انڈونیشیا کے ساحل پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلہ سولاویسی جزیرے پر واقع گورونٹالو شہر سے 61.4 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز 152.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی انڈونیشیا کے مغربی صوبے آچے میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا، لیکن اس سے سونامی نہیں بن پائی۔ ملک کی موسمیات، آب و ہوا کی سائنس اور جیو فزکس ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ پیر کی صبح 5:30 پر آیا، اس کا مرکز آچے سنگکل ضلع سے 47 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور سمندر کے نیچے 23 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ زلزلے میں سونامی پیدا ہونے کی صلاحیت نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Indonesia Earthquake انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اس سے قبل انڈونیشیا کے مغربی صوبے بینگ کلو میں 14 جنوری کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ موسمیات، آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی نے یہ اطلاع دی تھی۔ ایجنسی نے بتایا تھا کہ زلزلہ 14 جنوری کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5.41 بجے آیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کور ضلع سے 55 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور سطح سمندر سے 18 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں تھی۔
یو این آئی