ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں جمعہ کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نیوزی لینڈ کے جیولوجیکل ریسرچ سروس سینٹر نے یہ اطلاع دی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق شام 6.07 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ Earthquakes in New Zealand
زلزلے کا مرکز شمالی جزیرے کے وائیکاٹو علاقے میں ٹوکوروا قصبے سے 20 کلومیٹر جنوب مشرق میں 159 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ تقریباً 9000 لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ زلزلے سے فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Turkey Earthquake ترکی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
یو این آئی