ETV Bharat / international

Jaishankar in Sri Lanka جے شنکر کی سری لنکا کے وزیر خارجہ اور صدر سے ملاقات - بھارت سری لنکا تعلقات

وزیر خارجہ ایس جے شنکر 18 سے 20 جنوری تک مالدیپ اور سری لنکا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ مالدیپ کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر کولمبو پہنچے جہاں انھوں نے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کی اور کہا کہ بھارت، سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

EAM Jaishankar meets Sri Lankan prez Wickremesinghe
جے شنکر کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات کی
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 3:29 PM IST

Updated : Jan 20, 2023, 3:46 PM IST

کولمبو: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو کولمبو پہنچنے کے فوراً بعد اپنے سری لنکن ہم منصب علی صابری سے بات چیت کی۔ جے شنکر نے صدر رانیل وکرما سنگھے سے بھی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہندوستان ایک قابل اعتماد پڑوسی ہے، ایک قابل اعتماد پارٹنر ہے، جو سری لنکا کی ضرورت محسوس کرنے پر اضافی میل تک جانے کے لیے تیار ہے۔ ہم ضرورت کی اس گھڑی میں سری لنکا کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور پراعتماد ہیں کہ وہ ان چیلنجوں پر قابو پا لے گا جن کا اسے سامنا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ ہندوستان کے دیرینہ مضبوط دو طرفہ تعلقات ہیں۔

EAM Jaishankar meets Sri Lankan prez Wickremesinghe
جے شنکر کی سری لنکا کے وزیر خارجہ اور صدر سے ملاقات کی

واضح رہے کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر 18 سے 20 جنوری تک مالدیپ اور سری لنکا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس سے پہلے جئے شنکر 18 جنوری کو مالدیپ پہنچے جو ان کا وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے چوتھا دورہ تھا۔ وزیر خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور صدر ابراہیم محمد صالح کی بھی ستائش کی اور کہا کہ دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں اپنی قیادت میں قابل ذکر ترقی دیکھی ہے۔اس دوران جے شنکر مالدیپ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے والے دو طرفہ ترقیاتی تعاون سے متعلق پروگراموں میں بھی شامل ہوئے۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Jaishankar in Maldives بھارت نے دو سمندری ایمبولینسیں مالدیپ کے حوالے کیے

Last Updated : Jan 20, 2023, 3:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.