نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو چینی وزیر خارجہ کن گینگ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی جس میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ بات چیت جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ آج جی 20 وزرائے خارجہ میٹنگ کے موقع پر چینی وزیر خارجہ کن گینگ سے ملاقات کی، ہماری بات چیت دو طرفہ تعلقات کو درپیش موجودہ چیلنجز، خاص طور پر سرحدی علاقوں میں امن و سکون سے نمٹنے پر مرکوز تھی۔
-
Met Chinese Foreign Minister Qin Gang on sidelines of #G20FMM this afternoon.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) March 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Our discussions were focused on addressing current challenges to the bilateral relationship, especially peace and tranquillity in the border areas.
We also spoke about the G20 agenda. pic.twitter.com/omGsuuznba
">Met Chinese Foreign Minister Qin Gang on sidelines of #G20FMM this afternoon.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) March 2, 2023
Our discussions were focused on addressing current challenges to the bilateral relationship, especially peace and tranquillity in the border areas.
We also spoke about the G20 agenda. pic.twitter.com/omGsuuznbaMet Chinese Foreign Minister Qin Gang on sidelines of #G20FMM this afternoon.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) March 2, 2023
Our discussions were focused on addressing current challenges to the bilateral relationship, especially peace and tranquillity in the border areas.
We also spoke about the G20 agenda. pic.twitter.com/omGsuuznba
قابل ذکر ہے کہ دسمبر میں چین کے وزیر خارجہ بننے کے بعد جے شنکر اور کن گینگ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔ اس سے قبل تقریباً آٹھ ماہ پہلے جے شنکر نے اس وقت کے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ بالی میں جی 20 میٹنگ کے موقع پر ملاقات کی تھی۔7 جولائی کو ایک گھنٹے کی میٹنگ کے دوران، جے شنکر نے وانگ یی کو مشرقی لداخ میں تمام بقیہ مسائل کے جلد حل کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ سابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ سال مارچ میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
- Jaishankar Meets Antony Blinken انٹونی بلنکن کی جے شنکر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال
- G20 Meeting in Delhi جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ کی میٹنگ سے قبل جے شنکر کی روسی ہم منصب سے ملاقات
- UK Foreign Secretary in India برطانوی سیکرٹری خارجہ کی جے شنکر سے ملاقات، بی بی سی معاملہ اٹھایا
22 فروری کو بھارت اور چین نے بیجنگ میں ذاتی طور پر سفارتی بات چیت کی اور مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے ساتھ ساتھ باقی ماندہ مسائال کو تعمیری انداز میں ختم کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ یہ میٹنگ بھارت چین سرحدی امور پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے لیے ورکنگ میکانزم کے فریم ورک کے تحت ہوئی تھی۔ چینی وزیر خارجہ کے بھارت دورے سے قبل بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ چین بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ بھارت اور چین قدیم تہذیب رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کی آبادی ایک ارب سے زیادہ ہے۔ چینی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم پڑوسی ممالک اور دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں۔ چین اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہیں۔