نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کے روز آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی سے ملاقات کی اور اگلے ماہ بھارت کے دورے سے قبل دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مسٹر البانی کو ذاتی طور پر سلام کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ' آج صبح سڈنی کے کری بلی ہاؤس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم سے مل کر خوشی ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کی جانب سے انہیں ذاتی طور پر سلام کیا۔ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کا مکمل جذبہ باہمی بات چیت کے مرکز میں رہا۔‘‘
آسٹریلیائی وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’’اگلے ماہ بھارت کے دورے سے پہلے آج صبح ڈاکٹر جے شنکر سے ملاقات بہت اچھی رہی۔ ہم نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری، اقتصادی مسائل اور عوام سے عوام کے درمیان روابط پر تبادلہ خیال کیا جو ہمارے ممالک کی خوشحالی کی بنیاد ہیں۔ ایک اور پروگرام میں ڈاکٹر جے شنکر نے رائسینا سڈنی بزنس بریک فاسٹ میٹنگ سے بھی خطاب کیا۔ آج کے عالمی منظر نامے میں انہوں نے ہم خیال ممالک کی معیشت کو خطرات سے بچانے اور ڈیجیٹل دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے اور ایسے تعلقات استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو معیشت کے لیے استحکام کا کام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں تیزی سے بڑھتا ہوا معاشی منظر اور سرمایہ کاری کا مثبت ماحول مشکل وقت میں لیے گئے فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ میک ان انڈیا، انوینٹ ان انڈیاد اور پی ایل آئی، گتی شکتی سبھی مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں اہم شراکت داری قائم کر رہے ہیں اور تمام متعلقین کے تعاون کی ستائش کی جاتی ہے۔
یو این آئی