ETV Bharat / international

Clashes Erupt at Jerusalem: مسجد اقصیٰ میں تشدد، ساٹھ سے زیادہ فلسطینی زخمی - یروشلم کی مسجد اقصیٰ میں تشدد

مسجد اقصیٰ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس فجر سے پہلے مسجد میں داخل ہوئی۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد بھڑک اٹھا، جس کے نتیجے میں 67 فلسطینی زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ Clashes Erupt at Jerusalem

مسجد اقصیٰ میں تشدد، 67 فلسطینی زخمی
مسجد اقصیٰ میں تشدد، 67 فلسطینی زخمی
author img

By

Published : Apr 15, 2022, 4:55 PM IST

یروشلم کی مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے موقع پر اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد ہونے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعے کی صبح ہونے والے تشدد میں 67 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ وہیں، فلسطین کی ریڈ کریسنٹ ایمرجنسی سروس نے کہا کہ اس نے 67 زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کرایا ہے، جو ربڑ کی گولیوں اور ہتھ گولوں سے زخمی ہوئے تھے۔ Clashes Erupt at Jerusalem, 67 Palestinians Injured

خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصیٰ کی دیکھ بھال کرنے والی کمیٹی نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس فجر سے پہلے مسجد میں داخل ہوئی۔ دوسری طرف اسرائیل نے کہا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر ہزاروں لوگ فجر کی نماز کے لیے مسجد میں جمع ہوئے تھے۔ اس کی فوج تشدد کے لیے رکھے گئے پتھروں کو ہٹانے کے لیے مسجد میں داخل ہوئی تھی۔

غور طلب ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ پر اپنے قبضے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس نے فلسطینیوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یہ پابندیاں رمضان المبارک کے موقع پر ہٹا دی گئیں۔ ہزاروں نمازی فجر کی نماز کے لیے مسجد میں جمع تھے، اس دوران تشدد بھڑک اٹھا۔ مسلمانوں کے علاوہ مسجد اقصیٰ کو یہودیوں اور عیسائیوں کا بھی مقدس مقام مانا جاتا ہے۔ یہ مسجد کئی دہائیوں سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات کا مرکز رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli police beat AP Photographer: یروشلم میں اسرائیلی پولیس نے اے پی فوٹوگرافر کو زدوکوب کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.