ETV Bharat / international

Donald Trump Twitter Account Restored ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کرنے سے فالوورز میں تیزی سے اضافہ - ٹرمپ کے ٹویٹر پر فالوورز میں تیزی سے اضافہ

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کے بعد محض 40 منٹ میں ان کے 13 لاکھ نئے فالوورز سامنے آئے ہیں۔Donald Trump Twitter account restored

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 20, 2022, 9:17 PM IST

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کے بعد محض 40 منٹ میں ان کے 13 لاکھ نئے فالوورز سامنے آئے ہیں۔ ٹویٹر نے ہفتہ کو ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیاتھا۔ ٹرمپ کا اکاؤنٹ کیپٹل میں 6 جنوری 2021 کے واقعات کے بعد گزشتہ سال معطل کر دیا گیا تھا۔

ٹرمپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پہلے سے ہی 19 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، حالانکہ انہوں نے خود ابھی تک کچھ بھی ٹویٹ نہیں کیا ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں ایلن مسک کے 24 گھنٹے کی ووٹنگ میں 150 لاکھ سے زیادہ صارفین نے حصہ لیا کہ ٹرمپ کے پیج کو بحال کرنا ہے یا نہیں۔ ان میں 51.8 فیصد لوگوں نے ٹرمپ کی حمایت میں جبکہ 48.2 فیصد لوگوں نے اس کے خلاف ووٹ کیا۔

ٹرمپ نے ہفتہ کو مسک کی ووٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا، "وہ اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر قائم رہنے والے ہیں۔' ابھی مثبت اندازکے ساتھ ووٹنگ کریں، لیکن فکر نہ کریں، ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے لکھا۔ ٹروتھ سوشل از اسپیشل۔'

یہ بھی پڑھیں: Trump's Twitter Account reinstated سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.