ETV Bharat / international

Defamation Suit against CNN ڈونالڈ ٹرمپ نے سی این این کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی چینل سی این این کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے ساڑھے 47 کروڑ ڈالر ہرجانہ طلب کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ سی این این نے اُن کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈے کے تحت الزمات لگائے جس کی وجہ سے ان کے سیاسی کیریئر کو نقصان پہنچا۔Defamation Suit against CNN

Donald Trump files defamation suit against CNN
ڈونالڈ ٹرمپ نے سی این این کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 10:50 PM IST

واشنگٹن: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے شہر فلوریڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ دائر کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ سی این این نے اُن کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈے کے تحت الزمات لگائے جس کی وجہ سے ان کے سیاسی کیریئر کو نقصان پہنچا۔ سابق امریکی صدر نے کہا کہ ان کے خلاف منفی خبریں پھیلائی گئیں اور بدنام کیا گیا تاکہ انہیں سیاسی طورپر ناکام بنایا جا سکے۔ Defamation Suit against CNN

دوسری جانب سی این این نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے 29 صفحات پر مشتمل مقدمے میں دعویٰ کیا کہ سی این این طویل عرصے سے ان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ’سی این این کو خدشہ تھا کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب ہوجاؤں گا جس کی وجہ سے ٹی وی چینل نے ان کے خلاف مہم چلائی تھی۔‘مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ کے خلاف نسل پرستی، روسی غلامی، بغاوت اور جھوٹ بولنے کے الزامات لگائے گئے جبکہ اس کے علاوہ انہیں ہٹلر سے تشبیہ دینے کی کوشش بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Trump is Threat to Democracy: ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی جمہوریت کے لیے خطرہ، جو بائیڈن

مقدمے میں بتایا گیا کہ سنہ 2020 میں صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیموکریٹک پارٹی کو جوبائیڈن سے شکست ہو گئی تھی لیکن انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ دوبارہ الیکشن نہیں لڑے گے۔ سابق امریکی صدر نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں وہ دیگر کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے اور دھمکی دی کہ وہ 6 جنوری 2021 کو امریکا پر حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کے خلاف بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے انتخاب میں ناکامی کے بعد جنوری 2021 میں اپنا عہدہ چھوڑتے وقت وائٹ ہاؤس سے دستاویزات کو غیر قانونی طور پر ہٹا دیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر بینک اثاثوں کی قیمت کے حوالے سے جھوٹ بولنے پر گزشتہ ماہ نیو یارک کے اسٹیٹ اٹارنی جنرل لیٹیسیا جیمز نے مقدمہ دائر کا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.