ETV Bharat / international

New PM of Sri Lanka: دنیش گناوردھنا نے سری لنکا کے پندرہویں وزیراعظم کے طور پر حلف لیا - دنیش گناوردھنا

دنیش گناوردھنا Dinesh Gunawardena کو سری لنکا کا 15 واں وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے آج کولمبو کے فلاور روڈ پر واقع وزیر اعظم دفتر میں نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ New PM of Sri Lanka

Dinesh Gunawardena appointed sri lankas new prime minister
دنیش گناوردھنا نے سری لنکا کے پندرہویں وزیراعظم کے طور پر حلف لیا
author img

By

Published : Jul 22, 2022, 12:31 PM IST

کولمبو: جمعرات کو سری لنکا پوڈوجانا پیرامونا (SLPP) پارٹی کے اندر بحث و مباحثے کے بعد کولمبو کے فلاور روڈ پر واقع وزیراعظم کے دفتر میں صدر رانیل وکرما سنگھے نے آج دنیش گناوردھنا Dinesh Gunawardena کو آج وزیراعظم کا حلف دلایا۔ نیش گناوردھنا ممبر پارلیمنٹ ہیں اور ماضی میں کابینہ وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ 73 سالہ گناوردھنا، اس سے قبل وزیر خارجہ اور وزیر تعلیم کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہیں اپریل میں اس وقت کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے وزیر داخلہ مقرر کیا تھا۔

وزیر اعظم کا عہدہ اس وقت خالی ہوا جب 73 سالہ وکرما سنگھے نے جمعرات کو ملک کے آٹھویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا جب گوٹا بایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہو گئے اور پھر صدر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ وکرما سنگھے نے ملک کو درپیش معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعلقات پر زور دیا ہے۔ گناوردھنا پہلی بار 1983 میں کولمبو کے مضافاتی علاقے مہاراگاما سے پارلیمنٹ میں داخل ہوئے اور 1994 تک حزب اختلاف کی ایک سرکردہ شخصیت بن گئے۔ وہ پہلی بار 2000 میں کابینہ کے وزیر بنے، وہ 2015 تک کابینہ کے سینئر عہدوں پر فائز رہے۔ ان کا ایک بیٹا ہے، جو کہ رکن پارلیمنٹ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: New Sri Lankan President: رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے

گناوردھنا کی تقرری سری لنکا کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے صدارتی محل کے قریب ایک احتجاجی کیمپ کو خالی کرنے اور متعدد گرفتاریوں کے چند گھنٹے بعد عمل میں آئی۔ وکرما سنگھے، جنہوں نے جمعرات کو پارلیمانی ووٹ حاصل کرنے کے بعد ملک کے آٹھویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا، اس سے قبل انھوں نے کہا تھا کہ وہ صدر کے دفتر پر قبضہ جاری رکھنے والے مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نئی حکومت کو کئی مہینوں کے بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور امن بحال کرنے کا کام درپیش ہے جس نے صدر راجا پاکسے کو ملک چھوڑنے اور استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.