سوڈان میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہیاں مچادی ہیں، اب تک سیلاب سے اموات کی تعداد 112 جا پہنچی ہے۔
اس حوالے سے غیرملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بارشوں سے تقریباً 35 ہزار مکانات مکمل طور پر اور 49 ہزار مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے۔
Death Toll From Seasonal Floods Reaches 112
سوڈان سول ڈیفنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں سے تقریباً 35 ہزار مکانات مکمل طور پر اور49 ہزار مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دریائے نیل، جزیرہ، وائٹ نیل، مغربی کردوفان، جنوبی دارفور اورکیسیل علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔
ملک کے وسطی صوبہ جزیرہ سے منسلک میناگیل کو سیلاب میں ہلاکتوں اورمالی نقصانات کی وجہ سے "آفت زدہ علاقہ” قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:سوڈان میں سیلاب سے متعدد افراد ہلاک
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان کی 18 میں سے 15 ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی تعداد اڑھائی لاکھ تک ہوگئی ہے