ETV Bharat / international

Desecration of Holy Quran آزادی اظہار کے نام پر قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی: اردوان - آزادی اظہار کے نام پر قرآن کریم کی بے حرمتی

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ یورپ میں آزادی اظہار کے نام پر قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت دینا ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے اور یہ بات ہم ہر پلیٹ فورم سے کہہ رہے ہیں۔

Erdogan
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 8:30 PM IST

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ آزادی اظہار کے نام پر قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے اور اس پہلو کو ہم ہر ذرائع سے سامنے لا رہے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں امریکی مسلم آرگنائزیشنوں کی کونسل USCMO کے سیکریٹری جنرل اسامہ جمال اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان ہم دہشت گردی سے لے کر نفرت کے جرائم تک متعدد مسائل کے خلاف بیک وقت جدوجہد کر رہے ہیں۔

صدر اردوان نے کہا ہے کہ مغرب میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتی اسلام دشمنی ہمارے اندیشوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ اس بیمار ذہنیت کے مقابل مسلمانوں کی آواز بننے کے لئے آپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور میں ان کوششوں پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہوں۔ امت مسلمہ کا اسلام دشمنی، عدم تحمل اور امتیازیت کے خلاف آواز اٹھانا اور باہم متحد ہونا اسلام دشمنی کے خلاف جدوجہد میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپ میں آزادی اظہار کے نام پر قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت دینا ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے اور یہ بات ہم ہر پلیٹ فورم سے کہہ رہے ہیں۔ اس طرح کا عمل ایک کھُلا جرم اور بربریت ہے۔ سویڈن، ہالینڈ اور خاص طور پر ڈنمارک میں بار بار قرآن پر حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ اس جغرافیہ میں جمہوریت اور انسانی حقوق کا تصوّر جڑ نہیں پکڑ سکا۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر رجب طیب اردوان نے کونسل کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کہہ کر قرآن کریم کی بے حرمتی کو جائز نہیں بنایا جا سکے گا۔ یہ حرکت معاشرتی امن و امان اور استحکام کو ہدف بنا رہی ہے۔ میں آپ سے اس پہلو کو امریکی کانگریس سمیت تمام سیاسی حلقوں میں موثر شکل میں بیان کرنے کی توقع رکھتا ہوں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.