ETV Bharat / international

Imran Khan on Demolition of House in India: مسلمانوں کا گھر مسمار کرنا اسرائیلی طرزِ جارحیت کے مترادف، عمران خان - imran khan on bulldozing in india

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے بھارت میں اہانت رسول کے معاملے میں احتجاج کرنے والوں پر بھارتی حکام کی کاراوئی کو غیر انسانی و سفاکانہ قرار دیتے ہوئے اسے اسرائیلی طرزِ جارحیت کے مترادف قرار دیا۔ Imran Khan on Houses of Muslims Demolished

Imran Khan on Houses of Muslims Demolished
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان
author img

By

Published : Jun 15, 2022, 4:01 PM IST

بھارت میں اہانت رسول کے معاملے میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والے احتجاج کے بعد بھارتی حکام کی جانب سے اب ان مظاہرین کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔ اسی ضمن میں سہارنپور کے ایک پولیس اسٹیشن کا مبینہ ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے جس میں پولیس مسلم نوجوانوں پر نہایت ہی بے دردی سے ڈنڈے برسا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پریاگ راج (الہ آباد) میں ایک سماجی کارکن جاوید محمد کو پر تشدد احتجاج کا ماسٹر مائینڈ قرار دیتے ہوئے ان کے گھر کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کردیا ہے۔Imran Khan on Houses of Muslims Demolished

بھارت میں ایک خاص طبقے کو ٹارگیٹ کیے جانے پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں بھی عرضی داخل کی جاچکی ہے، بھارت میں بھی اس قسم کی کاروائی کو کئی سابق ججز اور سماجی کارکن نے غیرقانونی قرار دیا ہے، وہیں اب اس معاملے پر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے بھی ٹویٹ کرکے مسلمانوں کے خلاف سفاکانہ کاروائی کو قابل مذمت اور اسرائیلی طرزِ جارحیت کے متروادف قرار دیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ ’’بھارتی حکام کی جانب سے ہمارے پیارے نبی ﷺ کےبارے میں بی جے پی کی ترجمان کے توہین آمیز کلمات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کےگھر مسمار کئے جانے پر نہایت تشویش ہے۔ اپنے مسلم شہریوں، جن کے جذبات دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح شدید مجروح ہوئے، کے حوالے سے حساسیت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے بھارت سرکار نے گھر گراتے ہوئے اس ہرزہ سرائی کے خلاف سراپا احتجاج ان مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ یہ غیر انسانی و سفاک اقدام نہایت قابلِ مذمت اور اسرائیلی طرزِ جارحیت میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Pak FM Talks with OIC Secretary General: پاکستان کی او آئی سی ممالک سے بھارت میں اسلامو فوبیا پر نوٹس لینے کی اپیل

Pak PM on Blasphemy: پاکستانی ایوان میں اہانت رسول کے معاملے پر قرارداد منظور کرنے کی تیاری

Prophet Remarks Row: پریاگ راج تشدد معاملے میں جاوید محمد پمپ کا گھر منہدم

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.