ETV Bharat / international

Prison Attack in Mexico میکسیکو کی جیل پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ - میکسیکو جیل حملے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

میکسیکو کی ایک جیل میں ایک روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا تھا، اب تک اس حملے میں جیل عملہ سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ Mexican Prison Armed Attack

میکسیکو کی جیل پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 1:31 PM IST

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں شمالی چہواہوا ریاست کے سرحدی شہرسیوڈاڈجواریز میں واقع ایک جیل پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے، جن میں 10 سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہیں۔ اسٹیٹ پراسیکیوٹر آفس نے یہ اطلاع دی ہے۔ دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حملے کے دوران مجموعی طور پر 27 قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔ حملے میں تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 10 قیدی اور تین اہلکار شامل ہیں۔ میڈیم سیکیورٹی سینٹر برائے سماجی بحالی نمبر 3 پر اتوار کی علی الصبح حملہ ہوا۔ اس دوران بکتر بند گاڑیوں میں آنے والے مسلح مشتبہ افراد نے جیل کے سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کردی۔ Death toll rises in Mexico prison attack

میکسیکو کے وزیر دفاع لوئیس کریسنسیو سینڈووال نے کہا کہ حملے کے بعد جیل کی تلاشی کے دوران 10 "لگژری سیلز"، ہتھیار، ڈرگس اور 10.7 لاکھ سے زیادہ پیسوس (تقریباً 87,000 امریکی ڈالر) ایک تجوری میں رکھے ملے۔ انہوں نے کہا کہ جیل پر دھاوا بولنے والے حملہ آور لاس میکسیکلس نامی ایک جرائم پیشہ گروہ کے رکن تھے، جس کے کابورکہ کارٹیل سے تعلقات ہیں۔ فرار ہونے والوں میں ان کا لیڈر، ارنسٹو الفریڈو پنون شامل ہے، جو "ایل نیٹو" کے نام سے مشہور ہے۔ واضح رہے اس سے قبل مارچ 2009 میں جیل میں ہی لڑائی اور ہنگاموں کے دوران 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اگست 2022 میں منشیات فروشوں کے درمیان تصادم میں تین قیدی مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Mexican Prison Armed Attack میکسیکو کی جیل پر حملہ میں چودہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.