ETV Bharat / international

Peshawar Mosque Blast پشاور مسجد دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سو تک پہنچ گئی، صوبے میں ایک دن کے سوگ کا اعلان - خیبر پختونخوا کی مسجد میں دھماکہ

پاکستان میں گزشتہ روز مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وقت ہسپتال میں 53 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے 7 کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے حملے کے بعد منگل کو صوبے میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا اور متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Death toll in Peshawar Masque Blast rises to 92, more than 100 injured
پشاور مسجد دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر بانوے ہوئی
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 3:37 PM IST

Updated : Jan 31, 2023, 7:34 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس لائنز کے قریب واقع مسجد میں گزشتہ روز نماز ظہر کے دوران ہونے والے خود کش بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد آج بڑھ کر 100 ہوگئی ہے۔ جس کی تصدیق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے کی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے محمد عاصم نے بتایا کہ اس وقت ہسپتال میں 53 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے 7 کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ ہسپتال میں مجموعی طور پر 157 زخمی لائے گئے تھے جن میں بیشتر کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے دھماکے سے متعلق اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دوپہر ایک بج کر 15 منٹ پر دھماکا ہوا، جس مسجد میں 300 سے 350 افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش تھی۔ پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کی اس سے مسجد کی چھت منہدم ہوگئی اور مجموعی طور پر ملبے سے 63 لاشیں اور 157 زخمیوں کو نکالا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کے خود کش ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا جب کہ دھماکے کی مختلف پہلوؤں اور زاویوں سے تحقیقات جار ی ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچے تھے، جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ دہشت گرد پاکستان کے دفاع پر مامور اداروں پر حملے کرکے خوف اور دہشت کی فضا پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کو ریاست اور عوام کے اتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

TTP Threatens PM پاکستان طالبان کی وزیراعظم سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت کو دھمکیاں

Pak-Afghan Tension افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، خواجہ آصف

TTP Ends Ceasefire With Govt تحریک طالبان پاکستان کا جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان، ملک گیر حملوں کا حکم

وزیراعظم نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ ترکیہ نے پشاور میں مسجد میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور میں پولیس لائنز مسجد کو ہدف بنانے والے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر ترکیہ کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور عوام سے تعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد شفا یابی کے دعا کی۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستان میں پشاور کی مسجد پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ انٹونیو گوٹریئس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خاص طور پر قابل نفرت ہے کیونکہ کہ یہ حملہ عبادت گاہ پر ہوا ہے۔ عبادت کا حق اور مذہب یا عقیدے کی آزادی ایک عالمی انسانی حق ہے۔ سیکرٹری جنرل نے متاثرین کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کی کوششوں میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کی یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

Last Updated : Jan 31, 2023, 7:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.