کابل، افغانستان: خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں پاکستان کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہو گئی ہے۔ Death Toll from Pakistani Airstrikes in Afghanistan’s Khost Rises to 44۔ افغانستان کے صوبائی محکمۂ صحت کے ایک ذریعے نے اطلاع دی کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ افغانستان کی خبر رساں ایجنسی خامہ پریس نے ہفتے کے روز اطلاع دی تھی کہ افغانستان کے خوست اور کنڑ صوبوں میں فضائی حملوں میں متعدد افراد مارے گئے۔ ان حملوں میں کل 39 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں پانچ بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
- مزید پڑھیں:یمن میں فضائی حملہ، 13 شہریوں کی موت
افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں پاکستان کے سفیر کو طلب کر کے فضائی حملوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ فضائی حملے میں مارے گئے کچھ لوگوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
یو این آئی