ETV Bharat / international

Typhoon Doksuri: فلیپنس میں سمندری طوفان ڈوکسوری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پچیس ہوگئی

فلیپنس کے نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے پیر کو ایک رپورٹ میں کہا کہ ڈوکسوری طوفان نے شمالی فلپائن میں 25 لوگوں کی جان لے لی ہے۔

فلیپنس میں سمندری طوفان ڈوکسوری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر25 ہوگئی
فلیپنس میں سمندری طوفان ڈوکسوری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر25 ہوگئیفلیپنس میں سمندری طوفان ڈوکسوری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر25 ہوگئی
author img

By

Published : Jul 31, 2023, 1:59 PM IST

منیلا: فلیپنس میں سمندری طوفان 'ڈوکسوری' کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے اور کم از کم 20 مزید لوگ لاپتہ ہیں۔ ملک کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ گزشتہ ہفتے فلیپنس میں طوفان ڈوکسوری کےدور جانے کے بعد بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کی وجہ سے ملک کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

اس سال فلیپنس سے ٹکرانے والا چھٹا طوفان ’’خانون‘‘ نے پیر کے روز بھی شدت اختیار کرلی ہے، جس سے میٹرو منیلا سمیت ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کی بارش بڑھ گئی ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے پیر کو ایک رپورٹ میں کہا کہ ڈوکسوری نے شمالی فلپائن میں 25 لوگوں کی جان لے لی جبکہ میٹرو منیلا کے قریب کے علاقے میں تین اور وسطی فلپائن میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں: Rain in Pakistan پاکستان میں بارش سے متعلقہ حادثات میں چودہ افراد ہلاک

ایجنسی نے کہا کہ شمالی فلپائن میں مزید 20 افراد لاپتہ ہیں۔ ڈاکسوری نے جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں تقریباً ڈھائی لاکھ لوگوں کو متاثر کیا۔ پچاس ہزار سے زائد بے گھر افراد اب بھی عارضی پناہ گاہوں میں ہیں۔ طوفان نے گھروں، فصلوں، سڑکوں اور پلوں کو کافی نقصان پہنچایا۔ پیسیفک رنگ آف فائر اور پیسیفک ٹائفون بیلٹ میں واقع ہونے کی وجہ سے فلپائن عالمی سطح پر سب سے زیادہ تباہی کے شکار ممالک میں سے ایک ہے۔ جزیرہ نما ملک میں ہر سال اوسطاً 20 طوفان آتے ہیں، جن میں سے کچھ شدید اور تباہ کن ہوتے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.