منیلا: جنوبی فلپائن میں بدھ کو دیر رات 200 سے زیادہ افراد کو لے جانے والے ایک بحری جہاز میں آگ لگنے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 29 ہوگئی ہے۔ فلپائن کے کوسٹ گارڈ (PCG) کے حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ایک مسافر اور مال بردار بحری جہاز زمبوانگا شہر سے جولو جا رہا تھا کہ رات 10.40 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ پی سی جی کے ضلع کمانڈر کموڈور ریزارڈ مارفے نے کہا کہ جہاز میں مختلف مقامات سے 18 جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں اور 11 لاشیں سمندر سے نکالی گئی ہیں جبکہ 230 دیگر مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ ہلاک شدگان میں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔
مارفے نے کہا کہ ہم ممکنہ ہلاکتوں کے اندیشے کے پیش نظر جہاز کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ حادثے کے نو گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کے مینی فیسٹ کے مطابق، جہاز میں 205 مسافر اور عملہ کے 35 افراد سوار تھے۔ حالانکہ اس میں کوسٹ گارڈ اور سکیورٹی اہلکاروں کا نام نہیں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ٹیم میں کوسٹ گارڈ کے چار اہلکار بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
باسیلان صوبے میں ڈیزاسٹر مٹیگیشن اینڈ مینجمنٹ آفس کے سربراہ نکسن الونزو نے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ سمندر میں چھلانگ لگانے والے سات افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ حکام آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، جو مبینہ طور پر جہاز کے ایک ایئر کنڈیشنڈ کیبن میں لگی تھی۔ آگ لگنے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ (یو این آئی)