ETV Bharat / international

Cambodia Hotel Casino Fire کمبوڈیا میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہوئی - آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25

کمبوڈیا کے کیسینو ہوٹل میں ہوئے آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔ کیسینو ہوٹل آتشزدگی واقعہ میں 73 افراد زخمی ہوئے ہیں، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ Fire Breaks Out at Cambodia Hotel Casino

کمبوڈیا میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہوئی

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 4:09 PM IST

نام پنہ: تھائی لینڈ کی سرحد کے نزدیک کمبوڈیا کے ایک ہوٹل میں بدھ کی شب لگنے والی زبردست آگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے۔حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ بنتے مینچے صوبائی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر سیک سوخوم نے میڈیا کو بتایا، 'امدادی کارکنوں نے آج صبح ہوٹل کے کیسینو کے جلے ہوئے کمروں سے مزید چھ لاشیں برآمد کیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔'Death toll from Cambodia Casino Fire Rises to 25

کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیچ ٹیکو ہن سین نے جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے لیے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ میں 73 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ خوفناک آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ خیال ر ہے کہ تھائی لینڈ کی سرحد کے نزدیک واقع شہر پوپیٹ میں واقع گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل میں بدھ کی آدھی رات کو زبردست آگ لگ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Cambodia Hotel Casino Fire کمبوڈیا کے کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.