صنعا: یمن میں ایک مشہور فنکار کی لاش اس کے گھر کی چھت پر لٹکی ہوئی ملی۔ فنکار محدنی المحدنی کو عسکریت پسند حوثی ملیشیا کی قید میں شدید مار پیٹ اور توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا جاتا رہا تھا۔ وہ کچھ عرصہ قبل ہی حوثی ملیشیا کی جیل سے رہا ہوئے تھے۔ یمنی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن کے شمال میں واقع عمران گورنری کے ثلا ضلع، جو حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول ہے، میں شہریوں کو جمعرات کو مشہور فنکار محدنی المحدنی کی لاش چھت پر لٹکی ہوئی ملی۔ وہ کچھ گھنٹے قبل غائب ہو گئے تو ان کی تلاش شروع کی گئی۔ تلاش کے دوران ان کی لاش ان کے گھر میں چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔ famous artist body found in Yemen
ذرائع نے بتایا کہ مصور محدنی المحدنی حوثی ملیشیا کے حراستی مراکز میں بہیمانہ سلوک اور تشدد کے باعث نفسیاتی عوارض کا شکار ہو گیا تھا۔ اس کے بیمار ہونے پر اسے رہا کر دیا گیا تھا۔ فروری میں اسے اور مزید 4 افراد کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ دیگر چار افراد منصور الفقيہ، عصام الزندانی، محمد الحرازي اور مختار الجبلی تھے۔ حوثی ملیشیا نے محدنی پر اپنے مخالفین کے لیے کام کرنے والے سیل کا رکن ہونے کا الزام لگایا، ایک بدنیتی پر مبنی الزام تھا۔ ملیشیا اپنے مخالفین پر اکثر وبیشتر اسی قسم کا الزام عائد کرکے اسے انتقام کا نشانہ بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Al Qaeda Attack in Yemen القاعدہ کا یمن میں علیٰحدگی پسندوں پر حملہ، 27 جنگجو ہلاک
خیال رہے حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں میں خودکشیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس رجحان کی وجہ زندگی اور معاشی حالات کی بگڑتی صورت حال اور ان علاقوں میں ملیشیا کی جانب سے برتا جانے والا ظالمانہ سلوک ہے۔
یو این آئی