ETV Bharat / international

Cyprus VolleyBall Team Killed: قبرص کی ایک والی بال ٹیم ترکی کے زلزلہ میں ہلاک - شمالی قبرص کی والی بال ٹیم ترکی میں آئی تھی

ترکی اور شام میں خوفناک آفت کے بعد المناک کہانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 6 فروری کو آنے والے زلزلہ کے بعد اب ایک اور دردناک کہانی والی بال ٹیم کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ شمالی قبرص سے طلبہ کی ایک والی بال ٹیم ترکی پہنچی تھی اور چیمپئن شپ میں میچ جیتا تھا۔ تاہم اس کامیابی کے بعد اس ٹیم کے افراد کو اپنے ملک واپس جانا نصیب نہ ہوسکا اور وہ اس خوفناک زلزلہ میں ہلاک ہوگئے۔

قبرص کی ایک والی بال ٹیم ترکی کے زلزلہ کے نذر

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 10:50 AM IST

انقرہ: ترکی اور شام میں خوفناک آفت کے بعد المناک کہانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔6 فروری کو آنے والے زلزلہ کے بعد اب ایک اور دردناک کہانی والی بال ٹیم کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ شمالی قبرص سے طلبہ کی ایک والی بال ٹیم ترکی پہنچی تھی اور چیمپئن شپ میں میچ جیتا تھا۔ تاہم اس کامیابی کے بعد اس ٹیم کے افراد کو اپنے ملک واپس جانا نصیب نہ ہوسکا اور وہ اس خوفناک زلزلہ میں ہلاک ہوگئے۔ ترکی میں ایک میچ جیتنے کے بعد طلبہ کی ٹیم کی موت ہو گئی۔ ویب سائٹ ’’چینل 4 ‘‘ کے مطابق قبرص سےآئے مرنے والے طلبہ کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ ان مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ویب سائٹ نے اس دردناک واقعہ کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

مزید پڑھیں:Turkey, Syria Earthquake Death Toll ترکیہ، شام کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد چھتیس ہزار تک پہنچ گئی

اقوام متحدہ کے امدادی ٹیم کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام کے زلزلے سے بچاؤ کا مرحلہ اب آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے اور اب فوری طور پر پناہ گاہ، خوراک، اسکولنگ اور نفسیاتی دیکھ بھال کی فراہمی پر غور کیا جا رہا ہے۔ مارٹن گریفتھس کو توقع ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 50,000 تک پہنچ جائے گی۔ فی حال اموات کی تعداد 36000 چھتیس ہزار بتائی جارہی ہے۔ وہ ہفتے کے روز زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جنوبی ترکیہ پہنچے تھے۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.