ETV Bharat / international

Cuba Asked US to Lift Trade Embargo کیوبا نے امریکہ سے تجارتی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے امریکی حکومت سے ان کے ملک کے خلاف دہائیوں سے جاری تجارتی پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسلسل 29 مرتبہ امریکہ سے کیوبا کے خلاف اپنی پابندی کو ختم کرنے کی اپیل کرنے والی تجویز کے حق میں ووٹنگ کی ہے۔ Cuba asked US to lift Trade Embargo

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 1:56 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ہوانا: کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے امریکی حکومت سے ان کے ملک کے خلاف دہائیوں سے جاری تجارتی پابندیوں کوہٹانے کا مطالبہ کیا۔ روڈریگز نے بدھ کو دارالحکومت ہوانا میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکی پابندیوں سے اگست 2021 سے فروری 2022 کے درمیان 3.806 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ یہ اپیل کیوبا کی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سالانہ مسودہ قرارداد پیش کرنے سے پہلے کی گئی ہے۔ قرارداد کے مسودے پر نومبر کے اوائل میں جنرل اسمبلی میں بحث اور ووٹنگ ہونی ہے۔Cuba asked US to lift Trade Embargo

انہوں نے کہا کہ امریکی تجارتی پابندیوں نے بین الاقوامی منڈی میں خوراک، ادویات، ٹیکنالوجی وغیرہ تک کیوبا کی رسائی محدود کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا کے خلاف امریکی ناکہ بندی کے بغیر دنیا ایک بہتر جگہ ہوگی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسلسل 29 مرتبہ امریکہ سے کیوبا کے خلاف اپنی پابندی کو ختم کرنے کی اپیل کرنے والی تجویز کے حق میں ووٹنگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Biden Warns of Putin Nuclear Threat جو بائیڈن نے پوتن کے جوہری دھمکی سے خبردار کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.