ETV Bharat / international

Crime Graph Rises in Sri Lanka: معاشی بحران کے باعث سری لنکا میں جرائم کے گراف میں اضافہ - سری لنکا کی خبر

معاشی بحران کے باعث سری لنکا میں جرائم کے گراف میں اضافہ ہوا ہے۔ Crime Graph Rises in Sri Lanka پولیس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے پہلے 4 ماہ میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی 4 ہزار 853 وارداتیں انجام دی جاچکی ہیں۔

Crime graph rises in Sri Lanka due to economic crisis
معاشی بحران کے باعث سری لنکا میں جرائم کے گراف میں اضافہ
author img

By

Published : Jun 9, 2022, 7:44 PM IST

کولمبو: سری لنکا میں خوفناک معاشی بحران کے دوران ملک میں چوری، ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ Crime Graph Rises in Sri Lanka ڈیلی مرر نے پولیس کے تازہ ترین اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ 2021 میں پورے ملک میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی 14 ہزار 312 وارداتیں ہوئیں تاہم صرف رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں اس طرح کی 4 ہزار 853 وارداتیں ہوئیں۔

رواں سال ڈکیتی کی 948 وارداتیں ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 200 زیادہ ہیں۔ سری لنکا میں جہاں گزشتہ برس گھروں میں لوٹ مار کی کل چھ ہزار 840 وارداتیں ہوئیں، وہیں رواں سال جنوری سے اپریل تک کے چار ماہ میں یہ تعداد دو ہزار 224 تک پہنچ گئی۔ اسی طرح گزشتہ سال 25 ہزار روپے سے زائد مالیت کی جائیداد کی چوری کے چار ہزار 787 واقعات ہوئے جو رواں سال جنوری سے اپریل کے صرف چار ماہ میں 1500 تک پہنچ گئے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Crisis: ستمبر میں کولمبو میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہو جائیں گی، کولمبو میئر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.