لندن: برطانوی کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب آئندہ برس 6 مئی کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ بادشاہ چارلس III کی تاج پوشی ہفتہ 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوگی۔King Charles III
کیملا پارکر (جو شاہی رینک کے حساب سے ملکہ کنسورٹ کہلاتی ہیں اب) بادشاہ کے ساتھ ہوں گی، اور اس تاریخی تقریب میں ان کی بھی تاج پوشی کی جائے گی۔اس تقریب کا دورانیہ ایک گھنٹے پر محیط ہوگا، مہمانوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی کی گئی ہے، تقریب کو مختصر رکھا جائے گا، اور صرف 2 ہزار شخصیات کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں 70 برس کے بعد تاج پوشی کی تقریب ہوگی، آخری بار تاج پوشی جون 1953 میں الزبتھ دوم کی ہوئی تھی، اور گزشتہ صدی میں پہلی بار تاج پوشی 1902 میں ایڈورڈ ہفتم کی ہوئی تھی۔ چھ مئی کو چارلس کے پوتے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے بیٹے آرچی کی چوتھی سال گرہ بھی ہے۔ یاد رہے کہ کنگ چارلس اس وقت بادشاہ بنے جب ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال ہوا۔
برطانوی بادشاہ یا ملکہ اپنے دور کے آغاز پر ویسے حلف نہیں اٹھاتا جیسے عموماً دیگر سربراہانِ ممالک مثلاً امریکی صدر اٹھاتے ہیں، بلکہ نئے بادشاہ کی جانب سے ایک اعلان کیا جاتا ہے کہ وہ چرچ آف اسکاٹ لینڈ کا تحفظ کرے گا۔ اس اعلان کی روایت 18ویں صدی سے چلی آ رہی ہے۔ اس پروقار تقریب کے موقع پر نقاروں کی گونج میں شہزادہ چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ قرار دیا گیا۔ یہ اعلان سینٹ جیمز پیلس کی فریری کورٹ پر واقع بالکونی سے کیا گیا۔اس موقع پر ہائیڈ پارک، ٹاور آف لندن اور بحری جہازوں سے توپوں کی سلامی دی گئی اور چارلس کی بادشاہت کا اعلان ایڈنبرا، کارڈف اور بیلفاسٹ میں پڑھ کر سنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: King Charles III سرکاری طور پر شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ مقرر
یو این آئی