ETV Bharat / international

Rahul Gandhi Visit California مودی بھگوان کو بھی سمجھا سکتے ہیں، راہل گاندھی - راہل گاندھی کیلیفورنیا میں

کیلیفورنیا میں منعقد 'محبت کی دوکان' پروگرام میں راہل گاندھی نے بی جے پی-آر ایس ایس پر شدید تنقید کی۔ راہل گاندھی ایک ہفتہ طویل دورے پر منگل کو ہی امریکہ کے سان فرانسسکو پہنچ گئے ہیں۔ اس پروگرام کا اہتمام انڈین اوورسیز کانگریس نے کیا ہے۔ Rahul gandhi addresses at university of california

rahul gandhi visit california
rahul gandhi visit california
author img

By

Published : May 31, 2023, 10:06 AM IST

کیلیفورنیا: امریکہ کے دورے کے دوران کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کیلیفورنیا میں 'محبت کی دوکان' پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم بھارتیوں سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کا اہتمام انڈین اوورسیز کانگریس نے کیا ہے۔ راہل گاندھی ایک ہفتہ طویل دورے پر منگل کو ہی امریکہ کے سان فرانسسکو پہنچ گئے۔ پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد راہل کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ راہل گاندھی کا بدھ کو این آر آئیز سے بات چیت کا پروگرام بھی ہے۔

راہل گاندھی نے پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کچھ لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی ان میں سے ایک ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی خدا کو بھی سمجھا سکتے ہیں۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے امریکہ کے کیلیفورنیا میں منعقدہ 'محبت کی دوکان' پروگرام میں کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت میں سیاسی دنیا کی ہر چیز کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ بی جے پی اور آر ایس ایس پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ راہل نے کہا کہ لوگوں کو ڈرانے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم پروگرام کے دوران بی جے پی کے حامیوں نے رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور راہل گاندھی کے خلاف نعرے لگائے۔ وہیں راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ سے مثبت فکر کی حامل رہی ہے اور وہ اپنے حریف کا بھی خیر مقدم کرتی ہے اور ان سے پیار و محبت کا مظاہرہ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi US Visit راہل گاندھی امریکی دورے پر سان فرانسسکو پہنچے، ایئرپورٹ پر دو گھنٹے انتظار کرنا پڑا

واضح رہے کہ راہل گاندھی کے دورہ امریکہ کے لیے رواں ہفتے پیر کو پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے راہل گاندھی کو پاسپورٹ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں پاسپورٹ دیا جاتا ہے تو وہ بیرون ملک جا کر اپنے خلاف جاری مقدمات کی تحقیقات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس پر عدالت نے کہا تھا کہ راہل کے دورے پر کسی عدالت نے کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ سفر کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔ انہیں روکا نہیں جا سکتا۔ اس سے پہلے راہل کا دورہ لندن کئی تنازعات میں رہا تھا۔ راہل کی لندن میں تقریر کو لے کر بی جے پی اراکین پارلیمان نے پارلیمنٹ میں کافی ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ بری طرح متاثر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.