ETV Bharat / international

Xi Jinping Moscow Visit دورانِ جنگ چینی صدر کا دورہ ماسکو، روس کو الگ تھلگ کرنے کی مغربی کوشش ناکام - بیجنگ ماسکو سفارتی تعلقات

یوکرین اور روس کے درمیان 13 ماہ سے جاری جنگ کے درمیان چینی صدر شی جن پنگ پہلی دفعہ ماسکو کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ پوتن اور شی جن پنگ یوکرین سے متعلق مسائل کے علاوہ چین کے یوکرین امن منصوبے پر بھی بات چیت کریں گے۔ Chinese President visit Moscow

Chinese President's three-day visit to Moscow amid Russia-Ukraine war
جنگ کے درمیان چینی صدر کا دورہ ماسکو
author img

By

Published : Mar 20, 2023, 10:34 PM IST

Updated : Mar 20, 2023, 10:57 PM IST

ماسکو: یوکرین روس جنگ کے درمیان چینی صدر شی جن پنگ پیر کو تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں، جہاں یہ دورہ بیجنگ کے نئے سفارتی طاقت کو ظاہر کرتا ہے وہیں دوسری طرف روسی صدر ولادیمیر پوتن کے لیے یہ خوش آئند ہے کیونکہ امریکہ سمیت مغربی ممالک روس میں الگ تھلگ کرنا چاہتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ایک سرکاری دورہ ہے جو یوکرین میں جنگ کے دوران ان کی قوموں کے قریبی تعلقات کو اجاگر کرے گا اور کیف اور اس کے مغربی اتحادیوں کی طرف سے اس پر گہری نظر رکھی جائے گی۔

چین اور روس نے جن پنگ کے دورے کو اپنی مضبوط دوستی کو مزید گہرا کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔چین اپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے روس کو تیل اور گیس کے ذرائع کے طور پر دیکھتا ہے اور اسے عالمی معاملات میں امریکی تسلط کی مخالفت میں ایک شراکت دار کے طور پر بھی دیکھتا ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ پیر کو ایک عشائیے میں پوتن اور شی جن پنگ یوکرین سے متعلق مسائل پر گفتگو کی اور روسی صدر موجودہ صورتحال پر ماسکو کے نقطہ نظر کی تفصیلی وضاحت بھی کی۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے چینی صدر شی جن پنگ کو بتایا کہ انہوں نے یوکرین کے تنازع کے حل کے لیے چین کی امن تجاویز کو دیکھا ہے اور وہ انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پوتن نے شی جن پنگ سے کہا کہ وہ چین کے یوکرین امن منصوبے پر بات کریں گے۔ شی جن پنگ نے صدر پوتن کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ پوتن کو اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل روسی عوام کی حمایت حاصل ہے۔ روس کے اپنے سرکاری دورے کے پہلے دن ایک مترجم کے ذریعے بات کرتے ہوئے صدر شی نے پوتن کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے کہا کہ چین کے لیے ان کی حمایت ہے اور کہا کہ بیجنگ کو ماسکو کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے چاہئیں۔

شی کے ماسکو کے سرکاری دورے کے آغاز پر غیر رسمی بات چیت سے خطاب کرتے ہوئے پوتن نے یہ بھی کہا کہ روس حالیہ دہائیوں میں چین کی تیز رفتار ترقی پر تھوڑا سا حسد بھی کرتا ہے۔ کریملن کے ترجمان پیسکوف کے مطابق منگل کو دونوں ممالک کے حکام کے درمیان کئی موضوعات پر جامع بات چیت ہونی ہے۔ پوتن کے لیے، جن پنگ کا کریملن میں آنا ایک وقار کا سفر اور ایک سفارتی فتح دونوں ہے، جس سے انھیں یوکرین کے اتحادی مغربی رہنماؤں کو یہ بتانے کا موقع ملا کہ انھیں تنہا کرنے کی ان کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چین، جن پنگ کے اس دورے کو معمول کے سفارتی تبادلے کا حصہ بتا رہا ہے۔ تاہم یوکرین میں تقریباً 13 ماہ سے جاری جنگ کا ان مذاکرات پر اثر پڑے گا۔ پیر کو بیجنگ میں روزانہ کی بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ جن پنگ کا دورہ دوستی، تعاون اور امن کا دورہ ہے۔ جنگ کے بارے میں وانگ نے کہا کہ چین یوکرینی بحران پر اپنا معروضی اور غیر جانبدارانہ موقف برقرار رکھے گا اور امن مذاکرات کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔

دریں اثنا، یوکرین اور برطانیہ نے چینی رہنما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور ماسکو پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔برطانیہ نے کہا کہ چین کو چاہیے کہ وہ علاقائی سالمیت کے احترام کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے اور روس سے یوکرین میں اپنی جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر شی اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے صدر پوتن پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ یوکرین کے شہروں، ہسپتالوں، اسکولوں پر بمباری بند کریں، ان مظالم کو روکنے کے لیے جو ہم روزانہ کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں۔

یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نکولینکو نے کہا کہ کیف کو توقع ہے کہ چین یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے روس پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے گا۔ یوکرین چینی صدر کے دورہ روس پر قریبی نظر رکھا ہوا ہے۔ نیکولینکو نے روئٹرز کو دیئے گئے ایک بیان میں چین کے صدر شی کے پوتن کے ساتھ بات چیت کے لیے ماسکو پہنچنے کے فوراً بعد کہا۔ہم توقع کرتے ہیں کہ بیجنگ ماسکو پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے گا تاکہ وہ یوکرین کے خلاف جارحانہ جنگ کو ختم کردے۔ کیف کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے ارد گرد کسی بھی مذاکرات میں روسی فوجیوں کا مکمل انخلا اور یوکرین کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔ نیکولینکو نے کہا کہ ہم یوکرین میں امن کی بحالی کے لیے چین کے ساتھ قریبی بات چیت کے لیے تیار ہیں تاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں اور اس معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تازہ ترین قرارداد کے مطابق ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ چین نے گزشتہ ماہ یوکرین جنگ کو روکنے کے لیے 12 نکات پر مبنی ایک امن بیان ریلیز کیا تھا جس میں تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنے، سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرنے، دشمنی ختم کرنے، امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے، انسانی بحران کے حل، جوہری پاور پلانٹس کو محفوظ رکھنا، اسٹریٹجک خطرات کو کم کرنا، اناج کی برآمدات کو آسان بنانا، یکطرفہ پابندیوں کو روکنا، صنعتی اور سپلائی چین کو مستحکم رکھنا اور تنازعات کے بعد کی تعمیر نو کو فروغ دینا اور شہریوں اور جنگی قیدیوں کی حفاظت پر زور دیا گیا تھا۔ لیکن مغربی رہنماؤں نے امن ساز کے طور پر چین کے ممکنہ کردار اور اس کی غیر جانبداری کے دعوے کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اس کے بجائے گزشتہ ماہ سے خبردار کیا تھا کہ چین روس کو اپنی جنگی کوششوں کے لیے مہلک امداد بھیجنے پر غور کر رہا ہے، جس کی بیجنگ نے تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس یوکرین کے شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب چین کے رہنما نے اپنے پڑوسی اور قریبی اسٹریٹجک پارٹنر کا دورہ کیا ہے۔ شی کا یہ دورہ ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے یوکرین میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام پوتن پر عائد کرنے اور ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے چند دن بعد کیا ہے۔ شی کے اس سفر کو کچھ مغربی دارالحکومتوں میں روسی رہنما کی جنگ کی وسیع بین الاقوامی مذمت کے تناظر میں اس کی حمایت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Last Updated : Mar 20, 2023, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.