ETV Bharat / international

Yao Wen Meet Bangladesh Minister چینی سفیر نے شیخ حسینہ کی مضبوط قیادت کی تعریف کی

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 12:22 PM IST

چین کے سفیر یاؤ وین نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مضبوط قیادت میں بنگلہ دیش کی اقتصادی ترقی کی تعریف کی۔ یاؤ وین نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیش کی ترقی دیگر ایشیائی ممالک کے لیے ایک تحریک ہے اور چین اس کی اس پیش رفت میں ایک قابل اعتماد شراکت دار بننا چاہتا ہے۔ Chinese ambassador praised Sheikh Hasina

چینی سفیر نے شیخ حسینہ کی مضبوط قیادت کی تعریف کی

ڈھاکہ: چین کے سفیر یاؤ وین نے بنگلہ دیش کے مقامی حکومت کے وزیر تاج الاسلام سے بشکریہ ملاقات کی اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مضبوط قیادت کی تعریف کی۔ یہ میٹنگ جمعرات کو وزارت بلدیات میں ہوئی۔ چین کے سفیر یاؤ وین نے حسینہ کی مضبوط قیادت میں بنگلہ دیش کی اقتصادی ترقی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے وہ تسلط کے خلاف لڑتے ہوئے اپنے ملک کی ترقی کررہی ہیں، چین ہمیشہ اس کا احترام کرتا ہے۔ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی دوسرے ملک کو کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیش کی ترقی دیگر ایشیائی ممالک کے لیے ایک تحریک ہے اور چین اس کی اس پیش رفت میں ایک قابل اعتماد شراکت دار بننا چاہتا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین کی موجودہ جی ڈی پی 19.37 ٹریلین امریکی ڈالر ہے اور دونوں ممالک باہمی مفادات اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کی سمت میں کام کرسکتے ہیں۔

چینی سفیر نے برکس میں شامل ہونے کے بنگلہ دیش کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے بنگلہ دیش کے ساتھ چین کے محدود تعلقات بہتراور مضبوط ہوں گے۔ دشرکانڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے میں چینی فنڈنگ ​​کا ذکر کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد سے ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ منصوبے کے ارد گرد رہنے والے لوگوں کا معیار زندگی بھی بہتر ہو رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے راجشاہی میں تعمیر کیے جانے والے اعلیٰ صلاحیت کے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پروجیکٹ میں چین کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے وین نے کہا کہ چین بنگلہ دیش کی ترقی میں بڑا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ اگر بنگلہ دیش اس منصوبے کی تجویز دیتا ہے تو چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Hasina in Business Summit ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کریں، وزیراعظم حسینہ

چینی سفیر نے بنگلہ دیش میں اس وقت جاری اور چین کی طرف سے فنڈز فراہم کرنے والے مختلف منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ بنگلہ دیشی وزیر نے کچرے سے بجلی بنانے میں تعاون پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ اسے مثالی کچرے کے انتظام کی مثال بتاتے ہوئے اسلام نے کہا کہ یہ منصوبہ بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی شہری کاری کی وجہ سے پیدا ہونے والے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے معاملے میں ایک نیا افق قائم کرے گا۔ مسٹراسلام نے 90 کی دہائی میں اپنے دورہ چین کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس وقت بھی چین کا بنیادی ڈھانچہ، صلاحیت اور تکنیکی مہارت واضح تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری معاشی طاقت ہے اور ایشیائی ملک کی حیثیت سے یہ حصولیابی ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔ گفتگو کے اختتام پر مسٹر اسلام اور وین نے ایک دوسرے کو اپنے ملک کی یادگار پیش کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.